Maktaba Wahhabi

142 - 181
ہے ‘‘ [ البخاری : ۱۱۴۴ ، ۳۲۷۰ ، مسلم : ۷۷۴] اور حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ( یَعْقِدُ الشَّیْطَانُ عَلٰی قَافِیَۃِ رَأْسِ أَحَدِکُمْ إِذَا ہُوَ نَامَ ثَلاَثَ عُقَدٍ ، یَضْرِبُ عَلٰی مَکَانِ کُلِّ عُقْدَۃٍ : عَلَیْکَ لَیْلٌ طَوِیْلٌ فَارْقُدْ ، فَإِنِ اسْتَیْقَظَ فَذَکَرَ اللّٰہَ اِنْحَلَّتْ عُقْدَۃٌ ، فَإِنْ تَوَضَّأَ اِنْحَلَّتْ عُقْدَۃٌ ، فَإِنْ صَلّٰی اِنْحَلَّتْ عُقَدُہُ ، فَأَصْبَحَ نَشِیْطًا طَیِّبَ النَّفْسِ ، وَإِلاَّ أَصْبَحَ خَبِیْثَ النَّفْسِ کَسْلاَنَ) ترجمہ: ’’ تم میں سے کوئی شخص جب سو جاتا ہے تو شیطان اس کی گدی پر تین گرہیں لگا دیتا ہے ، اور ہر گرہ کی جگہ پر مارتے ہوئے کہتا ہے : لمبی رات ہے ، مزے سے سوئے رہو ، پھر اگر وہ بیدار ہو جائے اور اللہ کا ذکر کرے تو ایک گرہ کھل جاتی ہے ، اور اگر اٹھ کر وضو کرے تو دوسری گرہ بھی کھل جاتی ہے ، اور اگر نماز بھی پڑھے تو تمام گرہیں کھل جاتی ہیں ، پھر وہ اس حال میں صبح کرتا ہے کہ وہ ہشاش بشاش اور خوش مزاج ہوتا ہے ، ورنہ بد مزاج اور سست ہوتاہے ۔‘‘[ البخاری :۱۱۴۲ ، مسلم : ۷۷۶ ] اور حضرت عبد اللہ بن عمرو بن العاص رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے فرمایا : ( ٰیا عَبْدَ اللّٰہِ ! لاَ تَکُنْ مِثْلَ فُلاَنٍ ، کَانَ یَقُوْمُ اللَّیْلَ فَتَرَکَ قِیَامَ اللَّیْلِ) ترجمہ : ’’ اے عبد اللہ ! تم فلاں آدمی کی طرح نہ بنو کہ وہ رات کو قیام کرتا تھا پھر اس نے قیام اللیل چھوڑ دیا ۔‘‘[ البخاری : ۱۱۵۲ ، مسلم : ۱۱۵۹] اور حضرت عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ انہوں نے ایک خواب دیکھا جسے
Flag Counter