تیسری قسم : نماز نفل کی تیسری قسم عمومی نفل نماز ہے ، جو کہ دن اور رات میں ہر وقت مشروع ہے سوائے ممنوعہ اوقات کے ۔ اور اس کی دو قسمیں ہیں : (۱) نماز تہجد 1. تہجد کا مفہوم : لفظ تہجد ’’ ہجد ‘‘ سے ہے ، اور اس کامعنی ہے رات کے وقت سونا اورپھر اٹھ کر نماز پڑھنا ، اور متہجد اس شخص کو کہتے ہیں جو نیند سے بیدار ہو کر نماز کیلئے کھڑا ہو جائے ۔ [ لسان العرب : ۳/۴۳۲ ، القاموس المحیط : ۴۱۸ ] 2. نمازِ تہجد سنت مؤکدہ ہے اور کتاب اللہ ، سنتِ رسول صلی اللہ علیہ وسلم اور اجماعِ امت سے ثابت ہے ۔ اور نمازِ تہجد کی عظمت کی بناء پراللہ تعالی نے اپنے پیارے نبی حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کو حکم دیا : ﴿ يَا أَيُّهَا الْمُزَّمِّلُ ﴿١﴾ قُمِ اللَّيْلَ إِلَّا قَلِيلًا ﴿٢﴾ نِّصْفَهُ أَوِ انقُصْ مِنْهُ قَلِيلًا ﴿٣﴾ أَوْ زِدْ عَلَيْهِ وَرَتِّلِ الْقُرْآنَ تَرْتِيلًا ﴾ [المزمل : ۱۔۴ ] ترجمہ : ’’ اے کپڑا اوڑھنے والے ! رات کا تھوڑا حصہ چھوڑ کر باقی قیام کیجئے ، رات کا آدھا حصہ یا اس سے کچھ کم کر لیجئے ، اس سے زیادہ کیجئے اور قرآن کو خوب ٹھہر ٹھہر کر پڑھا کیجئے ۔‘‘ اسی طرح فرمایا : ﴿ وَمِنَ اللَّیْلِ فَتَہَجَّدْ بِہٖ نَافِلَۃً لَّکَ عَسٰی أَنْ یَّبْعَثَکَ رَبُّکَ مَقَامًا مَّحْمُوْدًا ﴾ [ الإسراء : ۷۹] ترجمہ : ’’ اور رات کو تہجد ادا کیجئے ، یہ آپ کیلئے زائد کام ہے ، ممکن ہے کہ آپ کا رب |
Book Name | نماز نفل کتاب و سنت کی روشنی میں |
Writer | سعید بن علی بن وہف القحطانی |
Publisher | مؤسسۃ الجریسی للتوزیع والاعلان الریاض |
Publish Year | 2006ء |
Translator | حافظ محمد اسحاق زاہد |
Volume | |
Number of Pages | 181 |
Introduction |