آپ کو مقامِ محمود پر فائز کردے ۔‘‘ نیز فرمایا : ﴿ إِنَّا نَحْنُ نَزَّلْنَا عَلَيْكَ الْقُرْآنَ تَنزِيلًا ﴿٢٣﴾ فَاصْبِرْ لِحُكْمِ رَبِّكَ وَلَا تُطِعْ مِنْهُمْ آثِمًا أَوْ كَفُورًا ﴿٢٤﴾ وَاذْكُرِ اسْمَ رَبِّكَ بُكْرَةً وَأَصِيلًا ﴿٢٥﴾ وَمِنَ اللَّیْلِ فَاسْجُدْ لَہُ وَسَبِّحْہُ لَیْلاً طَوِیْلاً﴾ [الإنسان : ۲۳۔ ۲۶] ترجمہ : ’’ ہم نے ہی آپ پر یہ قرآن تھوڑا تھوڑا کرکے نازل کیا ہے ، لہذا آپ اپنے رب کے حکم کے مطابق صبر کیجئے ، اور ان میں سے کسی گنہگار یا نا شکرے کی بات نہ مانیئے ، اور صبح وشام اپنے رب کانام ذکر کیجئے ، اور رات کو بھی اس کے حضور سجدہ کیجئے ، اور رات کے طویل اوقات میں اس کی تسبیح کیجئے۔‘‘ اور فرمایا : ﴿ وَمِنَ اللَّیْلِ فَسَبِّحْہُ وَأَدْبَارَ السُّجُوْدِ ﴾ [ ق : ۴۰ ] ترجمہ : ’’ اور رات کو اور سجدے کے بعد بھی اس کی تسبیح کیجئے ‘‘ اور دوسرے مقام پر یوں ارشاد فرمایا : ﴿ وَمِنَ اللَّیْلِ فَسَبِّحْہُ وَإِدْبَارَ النُّجُوْمِ ﴾ [ الطور : ۴۹ ] ترجمہ : ’’ اور رات کو اس کی تسبیح کیجئے اور ستاروں کے غروب ہونے کے بعد بھی ۔‘‘ نیز فرمایا : ﴿ یَتْلُوْنَ آیٰاتِ اللّٰہِ آنَائَ اللَّیْلِ وَہُمْ یَسْجُدُوْنَ ﴾ [آل عمران : ۱۱۳ ] ترجمہ : ’’ وہ رات کے اوقات میں اللہ کی آیات کی تلاوت کرتے اور سجدہ ریز رہتے ہیں ۔‘‘ اسی طرح اللہ تعالی کا فرمان ہے : ﴿ وَالْمُسْتَغْفِرِیْنَ بِالْأَسْحَارِ ﴾ [آل عمران : ۱۷ ] |
Book Name | نماز نفل کتاب و سنت کی روشنی میں |
Writer | سعید بن علی بن وہف القحطانی |
Publisher | مؤسسۃ الجریسی للتوزیع والاعلان الریاض |
Publish Year | 2006ء |
Translator | حافظ محمد اسحاق زاہد |
Volume | |
Number of Pages | 181 |
Introduction |