Maktaba Wahhabi

62 - 181
فَأُعْطِیَہُ ؟ مَنْ یَّسْتَغْفِرُنِیْ فَأَغْفِرَ لَہُ) وفی روایۃ لمسلم : ( فَلاَ یَزَالُ کَذٰلِکَ حَتّٰی یُضِیْئَ الْفَجْرُ ) ترجمہ : ’’ ہمارا رب ‘ جو بابرکت اور بلند وبالا ہے ‘ ہر رات کا جب آخری تہائی حصہ باقی ہوتا ہے تو وہ آسمانِ دنیا کی طرف نازل ہوتا ہے ، پھر کہتا ہے : کون ہے جو مجھ سے دعا مانگے تو میں اس کی دعا کوقبول کروں ؟ اور کون ہے جو مجھ سے سوال کرے تو میں اسے عطا کروں ؟ اور کون ہے جو مجھ سے معافی طلب کرے تو میں اسے معاف کردو ں ؟ ‘‘ اور مسلم کی ایک روایت میں ان الفاظ کا اضافہ ہے : ’’ پھر وہ بدستور اسی طرح رہتا ہے یہاں تک کہ فجرروشن ہو جائے ۔‘‘ [ البخاری : ۱۱۴۵ ، ۶۳۲۱ ، ۷۴۹۴ ، مسلم : ۷۵۸] 4. نماز وتر کی اقسام اور اس کی رکعات کی تعداد وتر کی متعدد رکعات وکیفیات ثابت ہیں ، جو کہ درج ذیل ہیں : 1. گیارہ رکعات ، ہر دو رکعتوں کے بعد سلام ، اور آخر میں ایک رکعت وتر حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم رات کو گیارہ رکعات پڑھتے تھے ،ان میں ایک رکعت کے ساتھ آپ صلی اللہ علیہ وسلم وتر ادا کرتے ۔ اور دوسری روایت میں ہے کہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نماز عشاء سے ( جسے لوگ العتمۃ ۔ رات کی نماز ۔ کہتے ہیں ) فارغ ہو کر فجر کی نماز تک گیارہ رکعات پڑھتے تھے ، ہر دو رکعات کے بعد سلام پھیرتے، اور آخر میں ایک رکعت وتر پڑھ لیتے ۔۔۔۔۔۔ [ مسلم : ۷۳۶ ] 2. تیرہ رکعات ، ہر دو رکعتوں کے بعد سلام ، اور آخر میں ایک رکعت وتر ، جیسا کہ حضرت عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی رات کی نماز کی کیفیت بیان کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ
Flag Counter