Maktaba Wahhabi

63 - 181
’’ ۔۔۔۔۔۔ پھرمیں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی بائیں جانب کھڑا ہو گیا ،آپ نے اپنا دایاں ہاتھ میرے سر پر رکھا اور میرے کان سے پکڑ کر اسے مروڑتے ہوئے مجھے اپنی دائیں جانب کھڑا کر دیا ، پھر آپ نے دو رکعتیں پڑھیں ، پھر دو رکعتیں پڑھیں ، پھر دو رکعتیں پڑھیں ، پھر دو رکعتیں پڑھیں ، پھر دو رکعتیں پڑھیں ، پھر دو رکعتیں پڑھیں ، پھر ایک رکعت نمازِ وتر پڑھی ، اس کے بعد آپ لیٹ گئے ، یہاں تک کہ آپ کے پاس مؤذن آگیا ، پھر کھڑے ہوئے ، اور ہلکی سی دو رکعتیں پڑھیں ، پھر مسجد میں تشریف لے گئے اور نمازِ فجر پڑھائی ۔‘‘[ البخاری : ۹۹۲ ، مسلم : ۷۶۳ ] اور حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ ہی بیان کرتے ہیں کہ ( کَانَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وسلم یُصَلِّیْ مِنَ اللَّیْلِ ثَلاَثَ عَشْرَۃَ رَکْعَۃً ) ’’ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم رات کو تیرہ رکعات پڑھتے تھے ۔‘‘[ مسلم : ۷۶۴ ] اور حضرت زید بن خالد الجہنی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے ( عزم کیا کہ ) آج رات میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی نماز کو بغور دیکھوں گا ، چنانچہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پہلے ہلکی سی دو رکعات پڑھیں ، پھر دو رکعات پڑھیں جو انتہائی لمبی تھیں ، اس کے بعد مزید دو رکعات پڑھیں جوپچھلی دو رکعات کی نسبت کم لمبی تھیں ، پھر دو رکعتیں پڑھیں جو پچھلی دو رکعات سے کم لمبی تھیں ، پھر دو رکعتیں پڑھیں جو پچھلی دو رکعات سے کم لمبی تھیں ، پھر دو رکعتیں پڑھیں جو پچھلی دو رکعات سے کم لمبی تھیں ، پھر ایک رکعت نماز وتر پڑھی ، یوں یہ تیرہ رکعات ہوئیں ۔[ مسلم : ۷۶۵] 3. تیرہ رکعات ، ہر دو رکعتوں کے بعد سلام ، اور آخری پانچ رکعتیں ایک ہی تشہد کے ساتھ
Flag Counter