Maktaba Wahhabi

151 - 181
ہوا ، اس نے اپنے رب سے اجازت طلب کی کہ وہ مجھے سلام کر ے ، اور مجھے اس بات کی خوشخبری سنائے کہ حضرت فاطمہ ( رضی اللہ عنہا ) اہلِ جنت کی خواتین کی سردار ، اور حضرت حسن ( رضی اللہ عنہ ) اور حضرت حسین ( رضی اللہ عنہ ) اہلِ جنت کے نوجوانوں کے سردار ہو نگے ۔‘‘ [ احمد : ۵/ ۴۰۴ ، الترمذی : ۳۷۸۱ ، النسائی فی الکبری :۳۸۰ ، ابن خزیمہ ۱۱۹۴ ۔ وصححہ الألبانی واحمد شاکر ] چوتھی قسم : نماز نفل کی چوتھی قسم وہ نمازیں ہیں جو کسی سبب کی بناء پر مشروع کی گئیں ہیں ۔ (۱) تحیۃ المسجد صحیح مذہب کے مطابق جب بھی کوئی شخص مسجد میں داخل ہو تواس کیلئے تحیۃ المسجد کا پڑھنا سنت مؤکدہ ہے ، جیسا کہ حضرت ابو قتادہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ( إِذَا دَخَلَ أَحَدُکُمُ الْمَسْجِدَ فَلْیَرْکَعْ رَکْعَتَیْنِ قَبْلَ أَنْ یَّجْلِسَ ) ترجمہ : ’’ تم میں سے کوئی شخص جب بھی مسجد میں داخل ہو تووہ بیٹھنے سے پہلے دو رکعتیں پڑھ لے ‘‘ اور دوسری روایت میں فرمایا : ( إِذَا دَخَلَ أَحَدُکُمُ الْمَسْجِدَ فَلاَ یَجْلِسْ حَتّٰی یُصَلِّیَ رَکْعَتَیْنِ) ترجمہ: ’’ تم میں سے کوئی شخص جب بھی مسجد میں داخل ہو تووہ اس وقت تک نہ بیٹھے جب تک دو رکعتیں نہ پڑھ لے ۔‘‘ [ البخاری : ۴۴۴ ، مسلم : ۷۱۴ ]
Flag Counter