Maktaba Wahhabi

156 - 181
حافظ ابن حجر رحمۃ اللہ علیہ کہتے ہیں : ’’ یہ اس بات کی دلیل ہے کہ حضرت بلال رضی اللہ عنہ کا جب بھی وضو ٹوٹتا ، وہ ہر مرتبہ فورا وضو کر لیتے ، اور وضو کے بعد نماز پڑھتے ۔‘‘[ فتح الباری : ۳/۳۵ ] اور یہی شیخ الإسلام کا مذہب ہے کہ سنتِ وضو ہر وقت پڑھی جا سکتی ہے ، اگرچہ ممنوعہ اوقات میں سے کوئی وقت کیوں نہ ہو ۔ [ الاختیارات الفقہیۃ لابن تیمیہ : ۱۰۱ ] (۲) سفر سے واپسی پر مسجد میں دو رکعتیں پڑھنا مسلمان کو چاہئیے کہ وہ سفر سے واپسی پر اپنے گھر جانے سے قبل مسجد میں دو رکعات نماز ادا کرے ، جیسا کہ حضرت جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے ایک اونٹ خریدا ، پھر جب آپ مدینہ منورہ کو واپس لوٹے تو آپ نے مجھے حکم دیا کہ میں مسجد جاؤں اور دو رکعات نماز پڑھوں ۔ [ البخاری :۳۰۸۹،مسلم : ۷۱۵ ] اور حضرت کعب بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سفر سے چاشت کے وقت ہی واپس لوٹتے تھے ، اور سب سے پہلے مسجد میں جا کر دو رکعتیں پڑھتے تھے ، پھر اسی میں بیٹھے رہتے ( اور لوگوں کے حالات معلوم کرتے ) ۔ [ البخاری : ۳۰۸۸، مسلم : ۷۱۶ ] امام نووی رحمۃ اللہ علیہ کہتے ہیں :
Flag Counter