۲۳/۱۱۲۔۱۱۳، سبل السلام للصنعانی : ۳/۲۰۔۲۳ ] لیکن افضل تعداد وہ ہے جو خود رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے ثابت ہے، اور وہ ہے تیرہ یا گیارہ رکعات ، جیسا کہ حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ ( کَانَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وسلم یُصَلِّیْ مِنَ اللَّیْلِ ثَلاَثَ عَشَرَۃَ رَکْعَۃً ) یعنی ’’ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم رات کو تیرہ رکعات پڑھتے تھے ۔‘‘[ مسلم : ۷۶۴ ] اور جب حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے سوال کیا گیا کہ رمضان میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی نماز کیسے تھی ؟ تو انہوں نے کہا : ( مَا کَانَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وسلم یَزِیْدُ فِیْ رَمَضَانَ وَلاَ ِفیْ غَیْرِہٖ عَلٰی إِحْدٰی عَشَرَۃَ رَکْعَۃً ۔۔۔۔) یعنی ’’ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم رمضان میں اور اس کے علاوہ باقی تمام مہینوں میں گیارہ رکعات سے زیادہ نہیں پڑھتے تھے ۔۔۔۔‘‘ [ البخاری : ۱۱۴۷ ، مسلم : ۷۳۸ ] لہذا یہی تیرہ یا گیارہ رکعات ہی افضل ہیں ، اور کامل ثواب بھی اسی تعداد میں ہے ۔ [الشرح الممتع لابن عثیمین : ۴/۷۲، فتاوی ابن باز : ۱۱/۳۲۰ ۔ ۳۲۴] اور اگر وہ اس سے زیادہ پڑھنا چاہے تو اس میں بھی کوئی حرج نہیں ہے ، جیسا کہ پہلی حدیث میں اس کی دلیل موجود ہے ۔ |
Book Name | نماز نفل کتاب و سنت کی روشنی میں |
Writer | سعید بن علی بن وہف القحطانی |
Publisher | مؤسسۃ الجریسی للتوزیع والاعلان الریاض |
Publish Year | 2006ء |
Translator | حافظ محمد اسحاق زاہد |
Volume | |
Number of Pages | 181 |
Introduction |