Maktaba Wahhabi

146 - 181
ابو موسی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ( إِذَا مَرِضَ الْعَبْدُ أَوْ سَافَرَ کُتِبَ لَہُ مِثْلُ مَا کَانَ یَعْمَلُ مُقِیْمًا صَحِیْحًا ) [ البخاری : ۲۹۹۶ ] ترجمہ : ’’ جب ایک بندہ بیمار ہو جائے یا سفر پر روانہ ہو جائے تو اس کیلئے اس کا عمل اسی طرح لکھا جاتا ہے جیسا کہ وہ اقامت اور صحتمندی کے دنوں میں کیا کرتا تھا ۔‘‘ لہذا عقلمند کوچاہئیے کہ وہ یہ عظیم فضیلت فوت نہ ہونے دے ، اور صحت ، فراغت اور اقامت کے دنوں میں زیادہ سے زیادہ عبادت کرے ، تاکہ جب وہ مشغول ہو جائے یا (بیماری کی بناء پر ) عاجز آ جائے تو اس کیلئے وہ عبادت بدستور لکھی جاتی رہے ، اور اسی لئے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ( نِعْمَتَانِ مَغْبُوْنٌ فِیْہِمَا کَثِیْرٌ مِّنَ النَّاسِ : اَلصِّحَّۃُ وَالْفَرَاغُ ) ترجمہ : ’’ دو نعمتیں ایسی ہیں جن میں بہت سارے لوگ خسارے میں رہتے ہیں : صحت اور فراغت ‘‘ [ البخاری : ۶۴۱۲ ] اور حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک آدمی کو نصیحت کرتے ہوئے فرمایا : ( اِغْتَنِمْ خَمْسًا قَبْلَ خَمْسٍ : شَبَابَکَ قَبْلَ ہَرَمِکَ ، وَصِحَّتَکَ قَبْلَ سَقَمِکَ ، وَغِنَاکَ قَبْلَ فَقْرِکَ ، وَفَرَاغَکَ قَبْلَ شُغْلِکَ ، وَحَیَاتَکَ قَبْلَ مَوْتِکَ ) ترجمہ : ’’ پانچ چیزوں کو پانچ چیزوں سے پہلے غنیمت سمجھو ، جوانی کو بڑھاپے سے پہلے ، صحت کو بیماری سے پہلے ، دولتمندی کو غربت سے پہلے ، فراغت کو مشغولیت سے پہلے اور زندگی کو موت سے پہلے ۔‘‘[ الحاکم : ۴/۳۰۶ ۔ وصححہ ووافقہ الذہبی ، وابن المبارک فی الزہد من حدیث عمرو بن میمون مرسلا : ۱/۱۰۴ : برقم : ۲ ، وصححہ الحافظ ابن حجر فی الفتح : ۱۱/
Flag Counter