Maktaba Wahhabi

130 - 181
اور حضرت ابو قتادہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت ابو بکر رضی اللہ عنہ سے کہا : ’’ اے ابو بکر ! آپ نماز پڑھ رہے تھے تو میں آپ کے پاس سے گذرا ، اور آپ کی آواز پست تھی ! ‘‘ حضرت ابو بکر رضی اللہ عنہ نے کہا : اے اللہ کے رسول ! میں جس سے سرگوشی کر رہا تھا بس اسی کو سنا رہا تھا ! رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ( اِرْفَعْ قَلِیْلاً ) ’’ اپنی آواز تھوڑی سی اونچی کر لیا کرو ‘‘ اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت عمر رضی اللہ عنہ سے کہا : میں آپ کے پاس سے گذرا ، آپ نمازپڑھ رہے تھے ، اور آپ کی آواز اونچی تھی ! حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے کہا : اے اللہ کے رسول ! میں سوئے ہوئے لوگوں کو جگا رہا تھا اور شیطان کو بھگا رہا تھا! تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ( اِخْفِضْ قَلِیْلاً) ’’ اپنی آواز ذرا پست رکھا کرو ۔‘‘[ابو داؤد : ۱۳۲۹ ، الترمذی : ۴۴۷ ۔ وصححہ الألبانی ] اور حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک آدمی کو رات کی نماز میں قراء ت کرتے ہوئے سنا تو آپ نے فرمایا: ( یَرْحَمُہُ اللّٰہُ ، لَقَدْ أَذْکَرَنِیْ کَذَا وَکَذَا آیَۃً کُنْتُ أَسْقَطْتُّہَا مِنْ سُوْرَۃِ کَذَا وَکَذَا ) ترجمہ : ’’ اللہ تعالی اس پر رحم فرمائے ، اس نے مجھے کتنی آیات یاد کرادی ہیں جنہیں میں فلاں فلاں سورت سے بھول چکا تھا ۔‘‘ اور دوسری روایت میں ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے مسجد میں ایک آدمی کی قراء ت سنی تو
Flag Counter