Maktaba Wahhabi

111 - 181
ہوئے ارشاد فرمایا : ( أَفْضَلُ الصِّیَامِ بَعْدَ رَمَضَانَ : شَہْرُ اللّٰہِ الْمُحَرَّمُ ، وَأَفْضَلُ الصَّلاَۃِ بَعْدَ الْفَرِیْضَۃِ : صَلاَۃُ اللَّیْلِ ) ترجمہ : ’’ رمضان کے بعد سب سے افضل روزے اللہ کے مہینے محرم کے ہیں ، اور فرض نماز کے بعد سب سے افضل رات کی نماز ہے ۔‘‘ [ مسلم : ۱۱۶۳ ] 10. مومن کا شرف قیام اللیل میں ہے حضرت سہل بن سعد رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ حضرت جبریل علیہ السلام نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئے اور کہنے لگے : ( یٰا مُحَمَّدُ ! عِشْ مَا شِئْتَ فَإِنَّکَ مَیِّتٌ ، وَأَحْبِبْ مَنْ شِئْتَ فَإِنَّکَ مُفَارِقُہُ ، وَاعْمَلْ مَا شِئْتَ فَإِنَّکَ مَجْزِیٌّ بِہٖ ) ثُمَّ قَالَ : یٰا مُحَمَّدُ ! شَرَفُ الْمُؤْمِنِ قِیَامُ اللَّیْلِ ، وَعِزُّہُ اِسْتِغْنَاؤُہُ عَنِ النَّاسِ ) ترجمہ : ’’ اے محمد ! آپ جتنا عرصہ چاہیں زندہ رہیں ، آخر کار آپ پر موت ہی آنی ہے ، اور جس سے چاہیں محبت کر لیں ، آخر کار آپ اس سے جدا ہونے والے ہیں ، اور آپ جو چاہیں عمل کریں ، آپ کو اس کا بدلہ ضرور دیا جائے گا ‘‘ پھر انہوں نے کہا : ’’ اے محمد ! مومن کا شرف قیام اللیل میں ہے ، اور اس کی عزت لوگوں سے بے نیاز ہونے میں ہے ۔‘‘ [ الحاکم : ۴/۳۲۵ ۔ وصححہ ووافقہ الذہبی ، وحسن إسنادہ المنذری فی الترغیب والترہیب : ۱/۶۴۰ وحسنہ الألبانی فی الصحیحۃ : ۸۳۱ ] 11. قیام اللیل کے عظیم ثواب کی بناء پر قیام کرنے والا قابلِ رشک ہے ، کیونکہ قیام
Flag Counter