Maktaba Wahhabi

74 - 336
راہ میں جہاد کرو ، یاکافروں کوہٹاؤ ، تووہ کہنے لگے کہ اگرہم لڑائی جانتے ہوتے توضرور ساتھ دیتے ، اس دن وہ بہ نسبت ایمان کے کفرسے بہت قریب تھے۔ ‘‘ اﷲ تعالیٰ نے ان لوگوں کوایمان کے بالمقابل کفرسے قریب ترقراردیاہے ، معلوم ہواکہ ان میں کفراور ایمان ملاجلاہے ، اور ان کاکفرقوی ترہے۔ بعض میں کفروایمان مخلوط ہوتے ہیں ، مگرایمان قوی تر ہوتا ہے۔ اور جب ولی اﷲ مومنین ومتقین ہی ٹھہرے توظاہرہے کہ بندے کاایمان وتقویٰ جس قدرزیادہ ہوگا اتنا ہی اﷲ تعالیٰ سے اس کی ولایت میں اضافہ ہوگا۔ پس جوشخص ایمان وتقویٰ میں کامل ترہوگااﷲ تعالیٰ کے ساتھ اس کی دوستی اور ولایت کامل ترہوگی ، اﷲ تعالیٰ کی دوستی میں بعض دوسروں پراتنی ہی فضیلت رکھتے ہیں جتنی فضیلت انہیں ایمان وتقویٰ میں حاصل ہے ، اسی طرح لوگ اﷲ سے دشمنی رکھنے میں بھی اتناہی بڑھے ہوئے ہوتے ہیں ، جتناوہ کفرونفاق میں بڑھے ہوتے ہیں ، اﷲ تعالیٰ نے فرمایا: (وَإِذَا مَا أُنْزِلَتْ سُورَةٌ فَمِنْهُمْ مَنْ يَقُولُ أَيُّكُمْ زَادَتْهُ هَذِهِ إِيمَانًا فَأَمَّا الَّذِينَ آمَنُوا فَزَادَتْهُمْ إِيمَانًا وَهُمْ يَسْتَبْشِرُونَ (124) وَأَمَّا الَّذِينَ فِي قُلُوبِهِمْ مَرَضٌ فَزَادَتْهُمْ رِجْسًا إِلَى رِجْسِهِمْ وَمَاتُوا وَهُمْ كَافِرُونَ) (التوبۃ: ۱۲۴۔ ۱۲۵) ’’اور جس وقت کوئی سورت نازل کی جاتی ہے ، تومنافقوں میں سے بعض لوگ ایک دوسرے سے پوچھنے لگتے ہیں کہ بھلا اس سورت نے کس کاایمان بڑھادیا ، توجوپہلے سے ایمان والے ہیں اس سورت نے ان کاتوایمان بڑھادیااور وہ اپنی جگہ خوشیاں مناتے ہیں اور جن لوگوں کے دلوں میں نفاق کاروگ ہے اس سورت نے ان کی پچھلی خباثت پر ایک اور خباثت بڑھائی اور یہ لوگ کفرہی کی حالت میں مرگئے۔ ‘‘ اور فرمایا: (إِنَّمَا النَّسِيءُ زِيَادَةٌ فِي الْكُفْرِ )(التوبۃ:۳۷)
Flag Counter