Maktaba Wahhabi

134 - 336
اور وہ اﷲ تعالیٰ کے اس قول کامصداق بن جاتاہے جسے ذیل کی آیتوں میں بیان کیاگیاہے۔ کتاب وسنت میں کسی چیزکاثبوت نہ ہوتووہ باطل ہے: (وَيَوْمَ يَعَضُّ الظَّالِمُ عَلَى يَدَيْهِ يَقُولُ يَا لَيْتَنِي اتَّخَذْتُ مَعَ الرَّسُولِ سَبِيلًا (27) يَا وَيْلَتَى لَيْتَنِي لَمْ أَتَّخِذْ فُلَانًا خَلِيلًا (28) لَقَدْ أَضَلَّنِي عَنِ الذِّكْرِ بَعْدَ إِذْ جَاءَنِي وَكَانَ الشَّيْطَانُ لِلْإِنْسَانِ خَذُولًا) (الفرقان:۲۷۔ ۲۹) ’’اور جس دن نافرمان اپنے ہاتھوں کو چبا چبا کر کہے گا ، ہائے افسوس! کاش میں نے رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم کی راہ اختیارکی ہوتی۔ ہائے میری کمبختی! کاش میں فلاں شخص کو دوست نہ بناتا ، اس نے تومجھے اس کے بعد گمراہ کردیاکہ میرے پاس نصیحت آپہنچی تھی اور شیطان کاتوقاعدہ ہے کہ وقت پڑنے پر انسان کو چھوڑ کر الگ ہو جاتا ہے۔ ‘‘ (يَوْمَ تُقَلَّبُ وُجُوهُهُمْ فِي النَّارِ يَقُولُونَ يَا لَيْتَنَا أَطَعْنَا اللَّهَ وَأَطَعْنَا الرَّسُولَا (66) وَقَالُوا رَبَّنَا إِنَّا أَطَعْنَا سَادَتَنَا وَكُبَرَاءَنَا فَأَضَلُّونَا السَّبِيلَا (67) رَبَّنَا آتِهِمْ ضِعْفَيْنِ مِنَ الْعَذَابِ وَالْعَنْهُمْ لَعْنًا كَبِيرًا) (الأحزاب:۶۶۔ ۶۸) ’’یہ وہ دن ہوگا جب کہ ان کے چہرے آگ میں الٹ پلٹ کئے جائیں گے ، اور افسوس کے طورپرکہیں گے کہ اے کاش !ہم نے دنیامیں اﷲ کاحکم ماناہوتا اور اے کاش !ہم نے اﷲ کے رسول کاکہاماناہوتا اور یہ بھی کہیں گے کہ اے ہمارے رب! ہم نے اپنے سرداروں اور بڑوں کا کہنا مانا اور انہوں نے ہی ہم کو گمراہ کیا ، تواے ہمارے رب! ان کودہراعذاب دے اور ان پربڑی لعنت فرما۔ ‘‘ (وَمِنَ النَّاسِ مَنْ يَتَّخِذُ مِنْ دُونِ اللَّهِ أَنْدَادًا يُحِبُّونَهُمْ كَحُبِّ اللَّهِ وَالَّذِينَ آمَنُوا أَشَدُّ حُبًّا لِلَّهِ وَلَوْ يَرَى الَّذِينَ ظَلَمُوا إِذْ يَرَوْنَ
Flag Counter