Maktaba Wahhabi

73 - 336
’’منافق کی تین علامتیں ہیں: ۱۔ جب بات کرے توجھوٹ بولے ، ۲۔ جب وعدہ کرے تو خلاف ورزی کرے ، ۳۔ اور جب امین بنایاجائے توخیانت کرے۔ صحیح مسلم میں اتنا اضافہ ہے کہ اگرچہ روزہ رکھے ، نمازپڑھے اور مسلمان ہونے کا دعویدار ہو۔ ‘‘[1] بخاری میں ابن ابی ملیکہ کایہ قول مذکورہے : (( أَدْرَکْتُ ثَلَاثِیْنَ مِنْ أَصْحَابِ مُحَمَّدٍ صلي الله عليه وسلم کُلُّہُمْ یَخَافُ النِّفَاقَ عَلٰی نَفْسِہٖ۔))[2] ’’مجھے محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے تیس صحابہ کرام کے ساتھ ملاقات کاشرف حاصل ہے ، ان میں سے ہرایک اپنے اوپر نفاق کااندیشہ رکھتاتھا۔ ‘‘ اﷲ تعالیٰ نے فرمایا: (وَمَا أَصَابَكُمْ يَوْمَ الْتَقَى الْجَمْعَانِ فَبِإِذْنِ اللَّهِ وَلِيَعْلَمَ الْمُؤْمِنِينَ (166) وَلِيَعْلَمَ الَّذِينَ نَافَقُوا وَقِيلَ لَهُمْ تَعَالَوْا قَاتِلُوا فِي سَبِيلِ اللَّهِ أَوِ ادْفَعُوا قَالُوا لَوْ نَعْلَمُ قِتَالًا لَاتَّبَعْنَاكُمْ هُمْ لِلْكُفْرِ يَوْمَئِذٍ أَقْرَبُ مِنْهُمْ لِلْإِيمَانِ) (آل عمران:۱۶۶، ۱۶۷) ’’اور تمہیں جوکچھ اس دن پہنچاجس دن دوجماعتوں میں مڈبھیڑ ہوئی تھی ، وہ سب اﷲ کے حکم سے تھا ، اور اس لیے کہ اﷲ تعالیٰ ایمان لانے والوں کوظاہری طور پر جان لے ، اور منافقوں کوبھی معلوم کرلے ، جن سے کہاگیاکہ آؤ اﷲ کی
Flag Counter