Maktaba Wahhabi

119 - 336
نویں فصل: معصوم ہوناولایت کے لیے شرط نہیں ہے ولی کے لیے معصوم ہونایاغلطی سے مبراہوناشرط نہیں ، بلکہ یہ بھی ہوسکتاہے کہ علم شریعت کی بعض باتیں بھی اسے معلوم نہ ہوں اور دین کے بعض امورمیں بھی اسے مغالطہ ہو اور وہ یہ سمجھنے لگے کہ فلاں کاموں کااﷲ نے حکم دیاہے ، حالانکہ اﷲ نے اس سے منع کیاہو۔ بعض خارق عادت کواولیاء اﷲ کی کرامات خیال کرے ، حالانکہ اصل میں وہ شیطانی حرکات ہوں ، جورتبہ میں کم ہونے کے باوجود اس پرمشتبہ ہوگئی ہوں اور معلوم نہ ہوسکے کہ اس کاتاناباناشیطان سے ہے۔ اس کے باوجود وہ ولایت کے درجہ سے خارج نہیں ہے ، کیونکہ اﷲ سبحانہ وتعالیٰ نے اس امت کے حق میں خطااور نسیان کومعاف کردیاہے ، اس کافرمان ہے: (آمَنَ الرَّسُولُ بِمَا أُنْزِلَ إِلَيْهِ مِنْ رَبِّهِ وَالْمُؤْمِنُونَ كُلٌّ آمَنَ بِاللَّهِ وَمَلَائِكَتِهِ وَكُتُبِهِ وَرُسُلِهِ لَا نُفَرِّقُ بَيْنَ أَحَدٍ مِنْ رُسُلِهِ وَقَالُوا سَمِعْنَا وَأَطَعْنَا غُفْرَانَكَ رَبَّنَا وَإِلَيْكَ الْمَصِيرُ (285) لَا يُكَلِّفُ اللَّهُ نَفْسًا إِلَّا وُسْعَهَا لَهَا مَا كَسَبَتْ وَعَلَيْهَا مَا اكْتَسَبَتْ رَبَّنَا لَا تُؤَاخِذْنَا إِنْ نَسِينَا أَوْ أَخْطَأْنَا رَبَّنَا وَلَا تَحْمِلْ عَلَيْنَا إِصْرًا كَمَا حَمَلْتَهُ عَلَى الَّذِينَ مِنْ قَبْلِنَا رَبَّنَا وَلَا تُحَمِّلْنَا مَا لَا طَاقَةَ لَنَا بِهِ وَاعْفُ عَنَّا وَاغْفِرْ لَنَا وَارْحَمْنَا أَنْتَ مَوْلَانَا فَانْصُرْنَا عَلَى الْقَوْمِ الْكَافِرِينَ )(البقرۃ: ۲۸۵ ، ۲۸۶) ’’اﷲ تعالیٰ نے جوکچھ رسول کی طرف نازل کیا اس پررسول اور مومنین سب ایمان لائے ، سب اﷲ اور اس کے فرشتوں اور اس کی کتابوں اور اس کے پیغمبروں پر ایمان لائے ہیں ، ہم رسولوں میں سے کسی ایک کوجدانہیں سمجھتے ، اور
Flag Counter