Maktaba Wahhabi

37 - 336
اﷲ کے اولیاء اور شیطان کے اولیاء میں فرق اﷲ تعالیٰ نے اپنی کتاب مقدس اور اپنے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت مطہرہ کے ذریعہ اس بات کی وضاحت کردی ہے کہ انسانوں میں اﷲ کے دوست بھی ہیں اور شیطان کے بھی ، چنانچہ ایک مقام پر اﷲ کے دوستوں اور شیطان کے دوستوں میں فرق وامتیازکرتے ہوئے فرمایا: (أَلَا إِنَّ أَوْلِيَاءَ اللّٰهِ لَا خَوْفٌ عَلَيْهِمْ وَلَا هُمْ يَحْزَنُونَ (62) الَّذِينَ آمَنُوا وَكَانُوا يَتَّقُونَ (63) لَهُمُ الْبُشْرَى فِي الْحَيَاةِ الدُّنْيَا وَفِي الْآخِرَةِ لَا تَبْدِيلَ لِكَلِمَاتِ اللَّهِ ذَلِكَ هُوَ الْفَوْزُ الْعَظِيمُ )(یونس:۶۲۔ ۶۴) ’’سن لو جولوگ اﷲ کے دوست ہیں انہیں نہ کچھ خوف ہوگا ، نہ وہ غمگین ہوں گے ، جولوگ ایمان لائے اور اﷲ سے ڈرتے رہے ان کے لیے دنیاکی زندگی میں بھی خوشخبری ہے اور آخرت میں بھی ، اﷲ کی باتوں میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی ، یہی بہت بڑی کامیابی ہے۔ ‘‘ نیزارشاد ہے: (اللَّهُ وَلِيُّ الَّذِينَ آمَنُوا يُخْرِجُهُمْ مِنَ الظُّلُمَاتِ إِلَى النُّورِ وَالَّذِينَ كَفَرُوا أَوْلِيَاؤُهُمُ الطَّاغُوتُ يُخْرِجُونَهُمْ مِنَ النُّورِ إِلَى الظُّلُمَاتِ أُولَئِكَ أَصْحَابُ النَّارِ هُمْ فِيهَا خَالِدُونَ ) (البقرۃ:۲۵۷) ’’اﷲ تعالیٰ ان لوگوں کادوست ہے جوایمان لائے ، (وہ انہیں کفروشرک کے) اندھیروں
Flag Counter