Maktaba Wahhabi

258 - 336
کرتے ہیں ، مثلاً انہیں ان جنوں وغیرہ کی قسم دلائیں ، جوان کے اکابر واعاظم ہوتے ہیں ، یا مثلاً اﷲ کے اسماء یااﷲ کے بعض کلام کونجاست سے لکھیں ، یافاتحہ ، اخلاص ، آیۃ الکرسی وغیرہ کو اُلٹ کرپڑھیں اور انہیں نجاست سے لکھیں تواس کے لیے وہ جن حضرات پانی کی گہرائی میں اترجاتے ہیں ، یااسے باعث رضاکافرانہ کام انجام دینے کے نتیجہ میں ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل کردیتے ہیں۔ کبھی ایساہوتاہے کہ جن حضرات اس کی کسی پسندیدہ عورت یالڑکے کوہوامیں اڑاکر یازبردستی اس کے یہاں حاضرکردیتے ہیں۔ یہ اور اسی طرح کی بہت ساری مثالیں موجودہیں ، جن کاتذکرہ باعث طوالت ، اور جن پرایمان رکھنا جبت اور طاغوت پرایمان لانے کے مترادف ہے۔ جبت سے مراد سحراور طاغوت سے مراد شیطان اور اصنام ہیں۔ انسان ظاہری اور باطنی دونوں اعتبارسے اﷲ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کامطیع اور فرمانبردارہوتوان شیاطین کوکسی قسم کی مداخلت یامصالحت اس کے ساتھ ممکن نہ ہو۔ یہی وجہ ہے کہ مسلمانوں کی مشروع عبادت کی ادائیگی مسجدوں میں ہوتی ہے جواﷲ کے گھرہیں ، اس لیے مسجدوں کوآبادکرنے والے شیطانی حالات سے دورہوتے ہیں۔ [1] قبروں کی تعظیم مشرکین اور اہل بدعت کاطریقہ ہے: اہل شرک وبدعت جوقبروں اور مردوں کے مزاروں کی تعظیم کرتے ہیں ، یامردوں کوپکارتے ہیں ، یادعامیں ان کووسیلہ بناتے ہیں ، یایہ عقیدہ رکھتے ہیں کہ اگر دعامیں ان کووسیلہ بنایاجائے توقبول ہوتی ہے ، شیطانی حالات سے قریب ترہوتے ہیں۔ صحیحین میں حضرت عائشہ رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
Flag Counter