Maktaba Wahhabi

76 - 336
تیسري فصل: اولیاء اﷲ کے طبقے اولیاء اﷲ کے دوطبقے ہیں: (۱) سابقین مقربین (۲)اصحاب یمین مقتصدین۔ اﷲ تعالیٰ نے قرآن مجیدمیں کئی جگہوں پر ، سورہ واقعہ کے شروع میں ، اس کے آخرمیں ، سورہ نساء ، سورہ المطفّفین اور سورہ فاطر میں ان کاتذکرہ کیاہے ، سورۂ واقعہ میں اﷲ تعالیٰ نے قیامت کبریٰ کاذکر پہلے حصہ میں اور قیامت صغریٰ کاذکر آخرحصہ میں فرمایاہے: (إِذَا وَقَعَتِ الْوَاقِعَةُ (1) لَيْسَ لِوَقْعَتِهَا كَاذِبَةٌ (2) خَافِضَةٌ رَافِعَةٌ (3) إِذَا رُجَّتِ الْأَرْضُ رَجًّا (4) وَبُسَّتِ الْجِبَالُ بَسًّا (5) فَكَانَتْ هَبَاءً مُنْبَثًّا (6) وَكُنْتُمْ أَزْوَاجًا ثَلَاثَةً (7) فَأَصْحَابُ الْمَيْمَنَةِ مَا أَصْحَابُ الْمَيْمَنَةِ (8) وَأَصْحَابُ الْمَشْأَمَةِ مَا أَصْحَابُ الْمَشْأَمَةِ (9) وَالسَّابِقُونَ السَّابِقُونَ (10) أُولَئِكَ الْمُقَرَّبُونَ (11) فِي جَنَّاتِ النَّعِيمِ (12) ثُلَّةٌ مِنَ الْأَوَّلِينَ (13) وَقَلِيلٌ مِنَ الْآخِرِينَ )(الواقعۃ:۱۔ ۱۴) ’’جب واقع ہونے والی (قیامت) واقع ہوجائے گی ، اور اس کے واقع ہونے میں کچھ بھی خلاف نہیں ، اس وقت لوگوں کافرق مراتب ظاہرہوگا ، بعضوں کونیچادکھائے گی اور بعضوں کے درجے بلندکرے گی ، اور واقع ہوگی اس وقت جب کہ زمین زلزلہ کے ساتھ ہلادی جائے گی ، اور پہاڑبالکل ریزہ ریزہ کردئے جائیں گے ، مثل وہ پراگندہ غبارکے ہوجائیں گے اور اس وقت تم لوگوں کی بھی تین قسمیں ہوں گی ، ایک توداہنے ہاتھ والے ، سوداہنے ہاتھ والوں کاکیاکہنا۔ اور ایک بائیں ہاتھ والے ، سوبائیں ہاتھ والوں کاکیاہی براحال ہے اور تیسرے جوسامنے آگے بٹھائے گئے
Flag Counter