Maktaba Wahhabi

255 - 336
کرامات اولیاء اور مشابہ احوال شیطانی میں فرق؟ کرامات اولیاء اور مشابہ کرامات باحوال شیطانی کے درمیان متعددفرق ہیں: ایک یہ ہے کہ اولیاء کی کرامات کاباعث ایمان اور تقویٰ ہوتاہے اور احوال شیطانی کاسبب وہ چیزیں ہیں جن سے اﷲ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے منع فرمایاہے ، احوال شیطانی کے ذریعہ ہی ممنوعات کے خلاف مددلی جاتی ہے ، اﷲ تعالیٰ نے فرمایا: (قُلْ إِنَّمَا حَرَّمَ رَبِّيَ الْفَوَاحِشَ مَا ظَهَرَ مِنْهَا وَمَا بَطَنَ وَالْإِثْمَ وَالْبَغْيَ بِغَيْرِ الْحَقِّ وَأَنْ تُشْرِكُوا بِاللَّهِ مَا لَمْ يُنَزِّلْ بِهِ سُلْطَانًا وَأَنْ تَقُولُوا عَلَى اللَّهِ مَا لَا تَعْلَمُونَ)(الأعراف:۳۳) ’’آپ فرمادیجیے کہ البتہ میرے رب نے صرف حرام کیاہے ان تمام فحش باتوں کو جو علانیہ ہیں اور جوپوشیدہ ہیں ، اور ہرگناہ کی بات کو اور ناحق کسی پرظلم کرنے کو ، اور اس بات کوکہ تم اﷲ کے ساتھ کسی ایسی چیزکوشریک ٹھہراؤجس کی اﷲ نے کوئی سند نازل نہیں کی ، اور اس بات کو کہ تم اﷲ کے ذمہ ایسی بات لگادوجس کوتم نہیں جانتے۔ ‘‘ پس علم کے بغیراﷲ تعالیٰ کے خلاف عقیدہ رکھنا ، شرک ، ظلم ، اور بے حیائی کے کاموں کاارتکاب کرنا ، اﷲ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سب باتوں کوحرام کیاہے۔ اس قسم کے کام کرنے والے کرامتوں سے سرفرازنہیں کئے جاتے ، نہ ان باتوں کے لیے کرامتوں کے ذریعہ مددلی جاتی ہے۔ چونکہ خارق عادات مظاہر نماز ، ذکر اور تلاوت قرآن کے ذریعہ نہیں بلکہ مخلوقات کے ذریعے سے مددطلبی ، اور ان چیزوں سے حاضر ہوتے ہیں جنہیں شیطان پسندکرتاہے ، یاوہ مخلوقات پرظلم اور بدی کے ذریعے سے ظہورپذیرہوتے ہیں ، اس لیے یہ رحمانی کرامتیں نہیں شیطانی حالات ہوتے ہیں۔ ان میں سے بعض لوگ وہ ہوتے ہیں جوسیٹیوں اور تالیوں کی محفل سماع میں آتے ہیں
Flag Counter