Maktaba Wahhabi

259 - 336
(( لَعَنَ اللّٰہُ الْیَہُوْدَ وَالنَّصَارٰی اتَّخَذُوْا قُبُوْرَ اَنْبِیَائِہِمْ مَسَاجِدَ۔)) [1] ’’یہود ونصاریٰ پر اﷲ کی لعنت ، جنہوں اپنے انبیاء کی قبروں کو مسجدیں بنا لیا تھا۔ ‘‘ صحیح مسلم میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے ثابت ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی وفات سے پانچ دن قبل فرمایا: (( اِنَّ أَمَنَّ النَّاسِ عَلَیَّ فِیْ صُحْبَتِہٖ وَذَاتِ یَدِہٖ أَبُوْبَکْرٍ، وَلَوْ کُنْتُ مُتَّخِذًا خَلِیْلًا مِنْ أَہْلِ الْاَرْضِ لَاتَّخَذْتُ أَبَا بَکْرٍ خَلِیْلًا وَلٰکِنَّ صَاحِبَکُمْ خَلِیْلُ اللّٰہِ… )) [2] ’’صحبت اور سخاو ت کے لحاظ سے مجھ پر تمام لوگوں سے زیادہ احسان ابوبکر کاہے، اگر میں اہل زمین میں سے کسی کوخلیل بناتاتوابوبکرہی کوبناتا ، لیکن تمہارایہ ساتھی ، (محمد صلی اللہ علیہ وسلم ) اﷲ کاخلیل ہے۔ مسجدمیں جتنے دروازے ہیں سب بند کردئے جائیں ، مگرابوبکرکادروازہ کھلارہے گا۔ تم سے پہلے کے لوگ قبروں کومسجدیں بنا لیا کرتے تھے ، خبردار تم قبروں کوسجدہ گاہ نہ بنانا ، میں تمہیں اس بات سے منع کرتا ہوں۔ ‘‘ صحیحین میں وارد ہے بیماری کے دنوں میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے ملک حبشہ کے ایک کلیسا(گرجاگھر)کاتذکرہ کیاگیا ، اور اس کی خوبصورتی اور آویزاں تصویروں کابھی ذکرکیاگیا توآپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ((أُولٰئِکَ اِذَا مَاتَ فِیْہِمُ الرَّجُلُ الصَّالِحُ بَنَوْا عَلٰی قَبْرِہٖ مَسْجِدًا وَصَوَّرُوْا فِیہَا تِلْکَ التَّصَاوِیْرَ اُوْلٰئِکَ شِرَارُ الْخَلْقِ عِنْدَ اللّٰہِ یَوْمَ
Flag Counter