Maktaba Wahhabi

277 - 336
چودھویں فصل: تمام جن وانس کے لیے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی رسالت عامہ ہرشخص پریہ علم سیکھنا واجب ہے کہ اﷲ تعالیٰ نے محمد صلی اللہ علیہ وسلم کوتمام جنوں اور انسانوں کی طرف رسول بناکرمبعوث فرمایاہے۔ اس لیے ہرجن وانس کے لیے آپ پرایمان لانا ، آپ کی پیروی کرنا ، آپ کی باتوں کوصحیح تسلیم کرناآپ کاحکم ماننا واجب اور ضروری ہے۔ جس شخص پر آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی رسالت کے باب میں حجت قائم ہوگئی ، اور وہ آپ پرایمان نہیں لایاتووہ کافرہے ، خواہ انسان ہویاجن۔ باتفاق اہل اسلام ، محمد صلی اللہ علیہ وسلم جن وانس دونوں کے پیغامبرہیں۔جنوں کے ایک گروہ نے قرآن سناتھااور اپنی قوم کی طرف جاکر انہوں نے اسے ڈرایا تھا۔یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم طائف سے واپس ہوتے ہوئے صحابہ کرام کے ساتھ وادی نخلہ میں نماز پڑھ رہے تھے۔ اﷲتعالیٰ نے آپ کواس واقعہ کی خبرقرآن کے ذریعہ دی اور فرمایا: (وَإِذْ صَرَفْنَا إِلَيْكَ نَفَرًا مِنَ الْجِنِّ يَسْتَمِعُونَ الْقُرْآنَ فَلَمَّا حَضَرُوهُ قَالُوا أَنْصِتُوا فَلَمَّا قُضِيَ وَلَّوْا إِلَى قَوْمِهِمْ مُنْذِرِينَ (29) قَالُوا يَا قَوْمَنَا إِنَّا سَمِعْنَا كِتَابًا أُنْزِلَ مِنْ بَعْدِ مُوسَى مُصَدِّقًا لِمَا بَيْنَ يَدَيْهِ يَهْدِي إِلَى الْحَقِّ وَإِلَى طَرِيقٍ مُسْتَقِيمٍ (30) يَا قَوْمَنَا أَجِيبُوا دَاعِيَ اللَّهِ وَآمِنُوا بِهِ يَغْفِرْ لَكُمْ مِنْ ذُنُوبِكُمْ وَيُجِرْكُمْ مِنْ عَذَابٍ أَلِيمٍ (31) وَمَنْ لَا يُجِبْ دَاعِيَ اللَّهِ فَلَيْسَ بِمُعْجِزٍ فِي الْأَرْضِ وَلَيْسَ لَهُ مِنْ دُونِهِ أَوْلِيَاءُ أُولَئِكَ فِي ضَلَالٍ مُبِينٍ ) (الاحقاف: ۲۹۔ ۳۲)
Flag Counter