Maktaba Wahhabi

222 - 336
کاموں کا حکم دے دیا گیا ہے ، جو اس حکم کی اطاعت کرے گا وہ پاک ہو جائے گا ، اس کی گندگی دور ہو جائے گی ، اور جو اس حکم کی نا فرمانی کرے گا ، اس سے گندگی دور نہ ہوگی۔ امرتکوینی اور أمردینی: امر تکوینی کے باب میں فرمایا: (إِنَّمَا قَوْلُنَا لِشَيْءٍ إِذَا أَرَدْنَاهُ أَنْ نَقُولَ لَهُ كُنْ فَيَكُونُ)(النحل: ۴۰) ’’ جب ہم کسی چیز کا ارادہ کرتے ہیں تو صرف ہمارا یہ کہہ دینا ہوتا ہے کہ ہو جا ، پس وہ ہو جاتی ہے۔ ‘‘ نیز: (وَمَا أَمْرُنَا إِلَّا وَاحِدَةٌ كَلَمْحٍ بِالْبَصَرِ) (القمر: ۵۰) ’’ہمارا حکم صرف ایک دفعہ (کا ایک کلمہ)ہی ہوتا ہے ، جیسے آنکھ کا جھپکنا ۔ ‘‘ اور فرمایا: (أَتَاهَا أَمْرُنَا لَيْلًا أَوْ نَهَارًا فَجَعَلْنَاهَا حَصِيدًا كَأَنْ لَمْ تَغْنَ بِالْأَمْسِ )(یونس:۲۴) ’’اسی (رات یا دن) پر ہماری طرف سے کوئی حکم(عذاب) آپڑا سو ہم نے اس کو ایسا صاف کر دیا کہ گویا وہ موجود ہی نہ تھی۔ ‘‘ امر دینی کے باب میں اﷲ تعالیٰ کاارشاد ہے: (إِنَّ اللَّهَ يَأْمُرُ بِالْعَدْلِ وَالْإِحْسَانِ وَإِيتَاءِ ذِي الْقُرْبَى وَيَنْهَى عَنِ الْفَحْشَاءِ وَالْمُنْكَرِ وَالْبَغْيِ يَعِظُكُمْ لَعَلَّكُمْ تَذَكَّرُونَ )(النحل:۹۰) ’’ اللہ تعالیٰ عدل کا بھلائی کا اور قرابت داروں کے ساتھ حسن سلوک کا حکم دیتا ہے ، اور بے حیائی کے کاموں ، ناشائستہ حرکتوں ، اور ظلم وزیادتی سے روکتا ہے ،
Flag Counter