Maktaba Wahhabi

71 - 336
دوسري فصل: منافقین کی نشانیاں اور چندجاہلی اعمال ایمان ونفاق شخص واحدمیں: بعض لوگوں میں ایمان توہوتاہے ، لیکن ان میں کچھ حصہ نفاق کابھی موجود ہوتاہے ، جیساکہ صحیحین میں عبداﷲ بن عمر رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ((أَرْبَعٌ مَنْ کُنَّ فِیہِ کَانَ مُنَافِقًا خَالِصًا وَمَنْ کَانَتْ فِیہِ خَصْلَۃٌ مِنْہُنَّ کَانَتْ فِیہِ خَصْلَۃٌ مِنَ النِّفَاقِ حَتّٰی یَدَعَہَا ،إِذَا حَدَّثَ کَذَبَ، وَإِذَا اؤْتُمِنَ خَانَ وَإِذَا عَاہَدَ غَدَرَ۔)) [1] ’’جس شخص میں یہ چار عادتیں ہوں وہ خالص منافق ہے ، اور جس کے اندران میں کی کوئی ایک عادت ہو اس میں نفاق کی ایک عادت ہوگی ، جب تک کہ اسے ترک نہ کردے: (۱)بات کرے توجھوٹ بولے (۲)وعدہ کرے توپورانہ کرے ( ۳) امین بنایاجائے توخیانت کرے اور ( ۴)معاہدہ کرے توبے وفائی کرے۔ ‘‘ صحیحین ہی میں ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ((اَلْاِیْمَانُ بِضْعٌ وَّ سِتُّوْنَ أَوْ بِضْعٌ وَّ سَبْعُوْنَ شُعْبَۃُ ، أَعْلَاہَا قَوْلُ لَا اِلٰہَ اِلَّا اللّٰہُ ، وَأَدْنَاہَا: إِمَاطَۃُ الْاَذٰی عَنِ الطَّرِیْقِ،
Flag Counter