Maktaba Wahhabi

228 - 336
ارسال : اسی طرح لفظ ’’ ارسال ‘‘ کی دو صورتیں ہیں: ۱۔ ارسالِ تکوینی۔ ۲۔ ارسالِ دینی۔ ارسالِ تکوینی کے متعلق فرمایا : (أَلَمْ تَرَ أَنَّا أَرْسَلْنَا الشَّيَاطِينَ عَلَى الْكَافِرِينَ تَؤُزُّهُمْ أَزًّا) (مریم:۸۳) ’’آپ دیکھتے نہیں کہ ہم نے کافروں پرشیطان چھوڑرکھے ہیں جوانہیں اکساتے رہتے ہیں۔‘‘ اور فرمایا: (وَهُوَ الَّذِي أَرْسَلَ الرِّيَاحَ بُشْرًا بَيْنَ يَدَيْ رَحْمَتِهِ )(الفرقان:۴۸) ’’اور وہ اللہ تعالیٰ ہے جو بارانِ رحمت سے پہلے خوشخبری دینے والی ہوائوں کو بھیجتا ہے۔ ‘‘ ارسالِ دینی کے متعلق فرمایا: (اِنَّا أَرْسَلْنَاكَ شَاهِدًا وَمُبَشِّرًا وَنَذِيرًا )(الاحزاب: ۴۵) ’’ہم نے آپ کو شہادت دینے والا ، بشارت دینے والا ، اور عذابِ الٰہی سے ڈرانے والا بنا کر بھیجا ہے۔ ‘‘ اور فرمایا: (إِنَّا أَرْسَلْنَا نُوحًا إِلَى قَوْمِهِ )(نوح: ۱) ’’ ہم نے نوح علیہ السلام کو ان کی قوم کی طرف بھیجا۔ ‘‘ لفظ ’’جعل‘‘ بھی دو طرح مستعمل ہے: ۱۔ جعل تکوینی۔ ۲۔ جعل دینی۔
Flag Counter