Maktaba Wahhabi

24 - 336
یعنی یہ اولیاء کرام اﷲ کے یہاں ہماری سفارش کریں گے ، ہم توان کاوسیلہ اس لیے اختیارکرتے ہیں ، کہ ہم جیسے گنہ گار ان کے ذریعہ اﷲ تک پہنچ جائیں ، وغیرہ۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ اﷲ تعالیٰ کے یہاں اولیاء کرام کادرجہ اور مقام اونچاہے ، جوانہیں ان کے اچھے اعمال کی وجہ سے ملتاہے ، مگرکسی کے بلنددرجہ کایہ مطلب نہیں ہے کہ اسے اﷲ کاشریک اور ساجھی دار قراردے کر اس سے مددطلب کی جائے ، کیوں کہ اﷲ تعالیٰ نے(وَلَمْ يَكُنْ لَهُ كُفُوًا أَحَدٌ) میں اس قسم کے تمام عقائدکی نفی کردی ہے۔ آج کرامت وغیرہ کے نام پر مسلمانوں میں بہت ساری بدعقیدگیاں پھیلی ہوئی ہیں ، جن کاہم شب وروزمشاہدہ کرتے ہیں ، اس قسم کے باطل نظریات اور غلط عقائد پر صحیح رہنمائی کے لیے ہم نے شیخ الاسلام علامہ ابن تیمیہ رحمہ اللہ کی اس کتاب کوترجمہ کے لیے منتخب کیاہے ۔ اﷲ تعالیٰ سے دعاہے کہ ہم تمام مسلمانوں کواپنے عقائد و اعمال کی اصلاح کی توفیق عطا فرمائے ، آمین اور کتاب کے مولف ، محقق ، مترجم ، مصحح ، ناشراور جملہ معاونین کے حق میں اسے اجروثواب کاذریعہ بنائے ، اور ان کی نیکیاں قبول فرماکر جنت میں داخلہ آسان فرمائے ، آمین۔ شکروسپاس: عقیدہ کے موضوع پر ابن تیمیہ رحمہ اللہ کی اس کتاب کی اشاعت پر سب سے پہلے ہم اﷲ رب العٰلمین کی بارگاہ میں شکریہ اداکرتے ہیں ، جس کی مدداور توفیق سے یہ کام پایہ تکمیل کوپہنچا۔ کتاب کے محقق ڈاکٹر عبدالرحمن بن عبدالکریم الیحی حفظہ اللہ کا شکریہ اداکرتے ہیں جنہوں نے اپنے محقق نسخے کے اُردو ترجمہ کی تحریری اجازت مرحمت فرمائی۔ اُردو کے معروف ومشہور ادیب ، علامہ ابن القیم رحمہ اللہ کی شہرہ آفاق تصنیف ’’زاد المعاد‘‘ کے مترجم مولانا عبدالمجید اصلاحی حفظہ اﷲ کے شکرگزارہیں جنہوں نے کتاب کاانتہائی دقت سے مراجعہ فرمایا۔ استاذ محترم ڈاکٹر فضل الرحمن مدنی حفظہ اللہ کا میں تہہ د ل سے مشکور ہوں جنہوں نے طباعت سے قبل
Flag Counter