Maktaba Wahhabi

45 - 336
پہلي فصل : اولیاء اﷲ کے اوصاف یہ معلوم ہوجانے کے بعدکہ لوگوں کے اندراﷲ کے اولیاء بھی ہیں اور شیطان کے دوست بھی ہوتے ہیں ، اس واسطے ہمارے لیے یہ ضروری ہوجاتاہے کہ جس طرح اﷲ اور اس کے رسول نے ان دونوں میں فرق ظاہرکیاہے اسی طرح ان میں امتیاز قائم کیاجائے۔ پس اﷲ کے دوست وہ ہیں مومن اور متقی ہوتے ہیں ، جیساکہ اﷲ تعالیٰ نے فرمایا: ( أَلَا إِنَّ أَوْلِيَاءَ اللَّهِ لَا خَوْفٌ عَلَيْهِمْ وَلَا هُمْ يَحْزَنُونَ (62) الَّذِينَ آمَنُوا وَكَانُوا يَتَّقُونَ) (یونس: ۶۲۔ ۶۳) ’’سن لو!جولوگ اﷲ کے دوست ہیں انہیں نہ کچھ خوف ہوگااور نہ وہ غمگین ہوں گے ، جوایمان لائے اور اﷲ سے ڈرتے رہے۔ ‘‘ صحیح بخاری وغیرہ میں ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:’’جس نے میرے دوست سے دشمنی کی اس نے مجھ سے جنگ ٹھان لی ، یامیں نے اس سے اعلان جنگ کردیا۔ ا ور میرا بندہ فرائض اداکرنے سے جس قدرمیرے قریب ہوتاہے اتناکسی اور ذریعہ سے نہیں ہوتااور میرابندہ (فرائض کے بعد)نفل عبادتوں کے ذریعہ مجھ سے اتنانزدیک ہوجاتاہے کہ میں اس سے محبت کرنے لگتاہوں ، اور جب اس کی محبت میرے اندرپیداہوجاتی ہے تومیں اس کاکان بن جاتاہوں ، جس سے وہ سنتاہے ، اس کی آنکھ بن جاتاہوں جس سے وہ دیکھتاہے ، اس کاہاتھ بن جاتاہوں جس سے وہ پکڑتاہے ، اس کاپاؤں بن جاتاہوں جس سے وہ چلتاہے۔ پھر وہ میرے ذریعہ سنتاہے ، میرے ذریعہ پکڑتاہے ، میرے ذریعہ چلتاہے ۔ اور اگروہ مجھ سے مانگتاہے تومیں اسے ضرور دیتاہوں ، اگروہ (دشمن یاشیطان سے) میری پناہ مانگتاہے تومیں ضرور پناہ دیتاہوں ، اور مجھ کوکسی کام میں جس کومیں کرناچاہتاہوں اتناترددنہیں
Flag Counter