Maktaba Wahhabi

257 - 336
آپ کوغسل دوگے ، چنانچہ جب وہ مرگیا تواس کی شکل میں آیا ، تاکہ جس طرح اس نے مرنے والے کو گمراہ کیا اسی طرح زندوں کوبھی گمراہ کرے۔ ان میں سے بعض وہ ہیں ، جن کوہوامیں تخت اور تخت پرروشنی نظر آتی ہے ، اور کسی کوکہتے ہوئے سنتے ہیں کہ ’’میں تمہارارب ہوں‘‘ ، اگروہ اہل معرفت ہوں گے توسمجھ لیں گے کہ وہ کوئی شیطان ہے ، چنانچہ وہ ڈانٹ پلائیں گے ، اور اس سے اﷲ کی پناہ مانگیں گے ، نتیجہ میں ساراتماشہ ختم ہوجائے گا۔ کسی کوبیداری کی حالت میں کچھ ہیولے نظر آتے ہیں۔ کوئی ہیولیٰ ان میں سے نبی ، صدیق ، یانیک بزرگ ہونے کادعویٰ کرتاہے ، مگروہ شیطان ہوتاہے ، ایساواقعہ کئی لوگوں کے ساتھ پیش آچکاہے۔ کوئی کسی قبرکی زیارت کے وقت دیکھتاہے کہ ، قبرپھٹی اور اس سے ایک صورت برآمد ہوئی ، جسے وہ سمجھتاہے کہ وہی میت ہے ، مگروہ جن ہوتاہے جومیت کالبادہ اوڑ ھ کرنکلتاہے۔ کوئی دیکھتاہے کہ اس کی قبرسے ایک گھوڑانکلا ، اور پھراس میں داخل ہوگیا ، یہ اصل میں شیطان ہوتاہے۔ جوکوئی بھی یہ کہے کہ اس نے اپنے سرکی آنکھوں سے ایک نبی دیکھاہے تواصل میں ایساہے کہ اس نے کوئی خیالی تصویردیکھی ہے۔ کسی کو خواب دکھائی دیتاہے کہ صدیق نے یاکسی اور نے اس کے بال کاٹے یا مونڈے ، یااسے اپنی ٹوپی یاکپڑاپہنادیاہے۔ صبح کواس کے سر پرٹوپی اور بال منڈے ہوئے یاکترے ہوئے نظرآتے ہیں ، تودراصل یہ جن ہوتے ہیں ، جوبالوں کو مونڈتے یا کتر دیتے ہیں۔ یہ سب شیطانی احوال ہیں جوکتاب وسنت کے دائرہ سے نکل جانے والوں کوپیش آتے ہیں۔ ایسے لوگوں کے کئی درجے ہوتے ہیں ، جن جنوں کاان کے ساتھ تعلق ہوتاہے ، وہ انہیں کی جنس اور انہیں کے مذہب پرہوتے ہیں ، جنوں میں کافرفاسق ، خطاکارسبھی ہوتے ہیں ، اگرانسان کافرفاسق یاجاہل ہوتاہے توجن کفر ، فسق اور گمراہی میں اس کاساتھ دیتے ہیں۔ یہ جن کفر کو اختیار کرتے ہیں آدمی اس میں ان کی موافقت کرتاہے ، تووہ اس کی مدد
Flag Counter