Maktaba Wahhabi

75 - 336
’’بیشک مہینوں کاآگے پیچھے ہٹادینا ایک مزید کافرانہ حرکت ہے۔ ‘‘ اور فرمایا: (وَالَّذِينَ اهْتَدَوْا زَادَهُمْ هُدًى وَآتَاهُمْ تَقْوَاهُمْ ) (محمد:۱۷) ’’اور جولوگ ہدایت یافتہ ہیں ، قرآن سننے سے ان کواور زیادہ ہدایت ملتی ہے ، اور اﷲ تعالیٰ انہیں پرہیزگاری کی توفیق دیتاہے۔ ‘‘ اﷲ تعالیٰ نے منافقوں کے بارے میں فرمایا: (فِي قُلُوبِهِمْ مَرَضٌ فَزَادَهُمُ اللَّهُ مَرَضًا )(البقرۃ: ۱۰) ’’ان کے دلوں میں بیماری پہلے سے تھی ، پھراﷲ تعالیٰ نے ان کی بیماری کواور بڑھادیا۔ ‘‘ اﷲ تعالیٰ نے واضح کردیاہے کہ ایک شخص میں اس کے ایمان کے مطابق اﷲتعالیٰ کی دوستی بھی ہوتی ہے اور کفر کے بقدر اس کے اندر اﷲ تعالیٰ کی دشمنی بھی ہوتی ہے ، ارشادہے: (وَيَزْدَادَ الَّذِينَ آمَنُوا إِيمَانًا)(المدثر:۳۱) ’’(ان باتوں سے ) اﷲ تعالیٰ ان لوگوں کاایمان بڑھاتاہے ، جن میں پہلے سے ایمان ہو۔ ‘‘ اور فرمایا: (لِيَزْدَادُوا إِيمَانًا مَعَ إِيمَانِهِمْ) (الفتح :۴) ’’تاکہ وہ اپنے ایمان کے ساتھ مزیدایمان کااضافہ کرلیں۔ ‘‘
Flag Counter