Maktaba Wahhabi

248 - 352
حوض کے متعلق نصوص کی تاویل کرتے ہیںاور ظاہری معنی مراد نہیں لیتے ۔ اس کے بعد شیخ رحمہ اللہ نے حوض کے اوصاف بیان فرمائے ہیں، چنانچہ فرماتے ہیں: ’’ا س کا پانی دودھ سے زیادہ سفید اور شہد سے زیادہ میٹھاہے، آسمان کے ستاروں کی تعداد کے بقدر وہاں آب خورے ہوں گے،اس کاطول ایک مہینہ کی مسافت جتنا ہے اور عرض بھی ایک مہینہ کی مسافت جتنا ہے،جو ایک بار وہاں سے پانی پی لے گا کبھی اسے پیاس نہیںلگے گی‘‘ حوض کی یہ تمام صفات احادیث سے ثابت ہیں،مثلاً:صحیحین میں عبد اللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ کی حدیث ہے: [ قال : قا ل رسول اللّٰه :حوضی مسیرۃ شھر، ما ء ہ ابیض من ا للبن ، وریحہ أطیب من المسک وکیزا نہ کنجوم السما ء من شرب منہ لایظمأ أبدا] ترجمہ: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:[ میرے حوض (کا طول وعرض) ایک مہینہ کی مسافت جتنا ہے اس کا پانی دودھ سے زیادہ سفید ہے،اس کی خوشبو مسک سے زیادہ عمدہ ہے اس کے کوزے آسمان کے ستاروں کی تعداد کے برابر ہیں ، جس نے اس سے پانی پی لیا، اسے کبھی پیاس نہیں لگے گی]
Flag Counter