Maktaba Wahhabi

217 - 352
ترجمہ:’’( اللہ تعالیٰ)آسمانوں اورزمین کو تھامے ہوئے ہے کہ وہ ٹل نہ جائیں‘‘ نیز فرمایا:{ وَیُمْسِکُ السَّمَائَ أَنْ تَقَعَ عَلَی الْأَرْضِ اِلاّ َبِاِذْنِہٖ } (الحج:۶۵) ترجمہ:’’وہی آسمان کو تھامے ہوئے ہے کہ زمین پر اسکی اجازت کے بغیر گرنہ پڑے‘‘ نیز فرمایا:{ وَمِنْ آیَاتِہٖ أَنْ تَقُوْمَ السَّمَائُ وَالْأَرْضُ بِأَمْرِہٖ } (الروم:۲۵) ترجمہ:’’اس کی ایک نشانی یہ بھی ہے کہ آسمان وزمین اسی کے حکم سے قائم ہیں‘‘ یہ سب آیات اس بات پر دلالت کرتی ہیں کہ آسمان وزمین اللہ تعالیٰ کی طرف محتاج ہیں، اللہ تعالیٰ نے ہی انہیں گرنے اور ا پنی جگہ سے زائل ہونے سے روکا ہوا ہے ، ان کا اپنی اپنی جگہ پر ٹھہرنا صرف اللہ تعالیٰ کے اذن وامر سے ہے ،اس کے بعد عقل اس بات کو کیسے قبول کرسکتی ہے کہ اللہ تعالیٰ ان کا محتاج ہے کہ وہ اللہ تعالیٰ کو اٹھائے یا گھیرے رکھیں؟ اللہ تعالیٰ ایسے ظنون باطل سے پاک اور بہت بلند ہے۔
Flag Counter