Maktaba Wahhabi

200 - 352
اہل السنۃ کا یہ موقف جہمیہ ،معتزلہ، اشاعرہ جیسے مبتدعین کے موقف کے خلاف ہے، کیونکہ صفات کے متعلق ان مبتدعین کا موقف درحقیقت ان صفات کے انکار پر یا پھر صفات کے معانی کی باطل تاویل پر منتبج ہوتا ہے، اہل السنۃ کا یہ موقف مشبہ کے موقف کے بھی خلاف ہے کیونکہ مشبہ اثباتِصفات میں غلو کا شکار ہوکر اللہ تعالیٰ کی مخلوق کے ساتھ تشبیہ کے مرتکب ہوئے ہیں(تعالیٰ اللّٰه عما یقولون علوا کبیرا)
Flag Counter