Maktaba Wahhabi

41 - 418
بشرطیکہ وہ اس صحیفۂ ہدایت کو اپنا دستور العمل بنا لیں اور اپنی پوری زندگی کا ہر ہر گوشہ اس کے مطابق سنوار لیں جیساکہ فرمایا: ﴿ يَا أَيُّهَا النَّاسُ قَدْ جَاءَكُم بُرْهَانٌ مِّن رَّبِّكُمْ وَأَنزَلْنَا إِلَيْكُمْ نُورًا مُّبِينًا ﴿١٧٤﴾ فَأَمَّا الَّذِينَ آمَنُوا بِاللّٰهِ وَاعْتَصَمُوا بِهِ فَسَيُدْخِلُهُمْ فِي رَحْمَةٍ مِّنْهُ وَفَضْلٍ وَيَهْدِيهِمْ إِلَيْهِ صِرَاطًا مُّسْتَقِيمًا﴾ ’’اے لوگو! تمھارے پاس تمھارے آقا ومالک کی طرف سے ایک کھلی دلیل آ چکی ہے اور ہم نے تمھاری طرف واضح روشنی اتاری ہے، چنانچہ جو لوگ اللہ پر ایمان لائے اور اس (برہان ونور) کو مضبوطی سے تھام لیا تو اللہ انھیں اپنی رحمت سے سرفراز فرمائے گا اور اپنے فضل سے نوازے گا اور انھیں اپنی طرف پہنچنے کی سیدھی راہ پر چلائے گا۔‘‘[1] نیز فرمایا: ﴿ يَا أَيُّهَا النَّاسُ قَدْ جَاءَتْكُم مَّوْعِظَةٌ مِّن رَّبِّكُمْ وَشِفَاءٌ لِّمَا فِي الصُّدُورِ وَهُدًى وَرَحْمَةٌ لِّلْمُؤْمِنِينَ﴾ ’’اے لوگو! یقینا تمھارے پاس تمھارے آقا ومالک کی طرف سے (قرآن کی) نصیحت آگئی ہے اور یہ (ان بیماریوں کے لیے) شفا ہے جو سینوں میں ہیں اور مومنوں کے لیے ہدایت ورحمت ہے۔‘‘[2] نیز فرمایا: ﴿ قُلْ هُوَ لِلَّذِينَ آمَنُوا هُدًى وَشِفَاءٌ﴾ ’’فرما دیجیے! یہ (کتاب) ان لوگوں کے لیے ہدایت اور شفا ہے جو ایمان والے ہیں۔‘‘ [3] انسان کی حقیقی زندگی اور شفا وتندرستی کا انحصار دل پر ہے کیونکہ
Flag Counter