Maktaba Wahhabi

160 - 338
۳۵۔ قبروں کو سجدہ گاہ بنانے والے یہود و نصاریٰ و غیرہ۔[1] ۳۶۔ اپنے والدین کو گالی دینے والا۔ ۳۷۔ اندھے کو راستے سے بھٹکانے والا۔ ۳۸۔ اغلام بازی و لواطت کا ارتکاب کرنے والا۔ ۳۹۔ جانور سے بد فعلی کرنے والا۔[2] ایک حدیث میں اللہ کے ساتھ ساتھ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے بھی لوطی، زمین کے نشانات بدلنے [ناجائز قبضہ کرنے] والے، اور غیر اللہ کے نام جانور ذبح کرنے والوں کو ملعون قرار دیا ہے۔[3] ۳۹، ۴۰۔ رشوت لینے والا اور رشوت دینے والا۔[4] ۴۰، ۴۱۔ چہرے کے یا ابرؤوں کے بال نوچنے اکھاڑنے اور اکھڑوانے والی۔[5] ان دونوں پر نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے بھی لعنت فرمائی ہے۔[6] ۴۲۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کو گالیاں دینے اور برا بھلا کہنے والے۔[7]
Flag Counter