Maktaba Wahhabi

121 - 338
الصَّلٰوۃَ عَلَيَّ فَاِنَّہَا زَکَوٰۃُ الصَّلَٰوۃِ )) [1] ’’اے بریدہ! جب تم نماز پڑھو تو تشہد (سلام) اور مجھ پر درود پڑھنا ہرگز نہ چھوڑو، کیونکہ یہ نماز کی زکوٰۃ ہے۔‘‘ ۸۔ روزِ قیامت قربِ مصطفی: ترمذی شریف میں حضرت ابن مسعود رضی اللہ عنہ سے مروی ارشادِ نبوی ہے: ((أَوْلَٰی النَّاسِ بِيْ یَوْمَ الْقِیَامَۃِ أَکْثَرُہُمْ عَلَيَّ صَلَٰوۃً )) [2] ’’قیامت کے دن لوگوں سے میں میرے قریب ترین وہ شخص ہوگا جو مجھ پر سب سے زیادہ درود پڑھنے والا ہوگا۔‘‘ ۹۔ شفاعتِ مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم نیکیاں اور فرشتوں کی دعائیں : فضل الصلوٰۃ علیٰ النبی میں اسماعیل القاضی نے ایک روایت بیان کی ہے جس میں حضرت عبد اللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما سے مروی ارشادِ نبوی ہے: ((مَنْ صَلّٰی عَلَيَّ أَوْ سَأَلَ لِيَ الْوَسِیْلَۃَ حَقَّتْ عَلَیْہِ شَفَاعَتِيْ یَوْمَ الْقِیَامَۃِ )) [3] ’’جس نے مجھ پر درود بھیجا یا میرے لیے مقامِ وسیلہ کا سوال کیا، قیامت کے دن اس کے لیے میری شفاعت وسفارش پکی ہوگئی۔‘‘ معجم طبرانی کبیر میں حضرت ابو الدرداء رضی اللہ عنہ سے مروی ارشادِ نبوی ہے : ((مَنْ صَلّٰی عَلَيَّ حِیْنَ یُصْبِحُ عَشْرًا، وَ حِیْنَ یُمْسِيْ عَشْرًا، أَدْرَکَتْہُ شَفَاعَتِيْ یَوْمَ الْقِیَامَۃِ )) [4]
Flag Counter