Maktaba Wahhabi

159 - 338
۲۳ تا۲۶۔ کھانے، لکھنے، کھلانے اور سود کی گواہی دینے والے دونوں شخص۔[1] سود سے متعلقہ پانچوں لوگوں پر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے بھی لعنت فرمائی ہے۔[2] ۲۷۔ جسم کے کسی بھی حصے پر بیل بوٹے گودنے والے اور گدوانے والے۔ ۲۸۔ بالوں میں مصنوعی بالوں کا جُوڑا (وگ) لگانے والی اور لگوانے والی۔ [3] ۲۹۔ حسن بڑھانے کے لیے دانتوں کو کشادہ کرنے والی اور کروانے والی۔[4] ایک اور حدیث میں بھی گودنے، گدوانے، بال نوچنے نچوانے اور دانتوں میں کشادگی کرنے اور کروانے والی پر اللہ کی لعنت کا ذکر آیا ہے۔ [5] ۳۰۔ دھوکہ و فریب دینے والے یہود (و غیرہ)۔ [6] ۳۱۔ جس نے اپنے والد پر لعنت کی۔ ۳۲۔ غیر اللہ کے نام پر جانور ذبح کرنے والے۔ ۳۳۔ اہلِ بدعت کو پناہ دینے والے۔ ۳۴۔ کسی کی زمین [کھیت و پلاٹ و غیرہ] پر ناجائز قبضہ کرنے والے۔[7]
Flag Counter