Maktaba Wahhabi

156 - 338
اللہ کی طرف سے ملعونین قرآنِ کریم میں قرآنِ کریم اور کتبِ حدیث میں ایسے بکثرت امور ہیں جن سے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اظہارِ براء ت و بیزاری فرمایا ہے۔ ان میں سے بعض کا ارتکاب کرنے والوں پر اللہ کے لعنت فرمانے کا پتہ دیا ہے اور بعض پر خود بھی لعنت فرمائی ہے، ایسے تمام امور کا معمولی تفصیل کے ساتھ بھی تذکرہ شروع کیا جائے تو بات بہت لمبی ہوجائے گی۔ مختصراً عرض ہے کہ قرآنِ کریم میں جن لوگوں پر لعنت کی گئی ہے وہ بالترتیب درج ذیل لوگ ہیں : ۱۔ اللہ کی روشن تعلیمات و ہدایات (حق) کو چھپانے والے۔ (البقرہ: ۵۹) ۲۔ کفّار۔ (البقرۃ :۱۶۱، الاحزاب :۶۴ ) ۳۔ جھوٹ بولنے والے۔ (آل عمران: ۶۱ آیتِ مباہلہ) ۴۔ مرتدین۔ (آل عمران: ۸۲، ۸۷) ۵۔ اصحابِ سبت یعنی وہ یہودی جنہوں نے اپنے مبارک یومِ عبادت ہفتہ کے دن کا تقدس پامال کیا۔ (النساء : ۴۷) ۶۔ وہ اہلِ کتاب جو جبت و طاغوت (بت و شیطان ) کو مانتے اور کفار کو اہلِ ایمان سے زیادہ صحیح راستے والے قرار دیتے ہیں۔ (النساء: ۵۱، ۵۲) ۷۔ مؤمن کو جان بوجھ کر قتل کرنے والے۔ (النساء : ۹۳)
Flag Counter