Maktaba Wahhabi

194 - 338
میں نمایاں کریں اور صحافتی و ثقافتی مواقع پر اس سے متعلقہ مقالات و مضامین اور خطابات و لیکچرز کی نشر و اشاعت کا اہتمام کیا جائے۔ ۲۲۔ مغربی و یہودی میڈیا کے پیدا کردہ ان تمام اعتراضات کا معقول علمی رد کیا جائے اور ہمارے دین و نبی اسلام صلی اللہ علیہ وسلم کے بارے میں ان کے اٹھائے ہوئے شبہات و اشکالات کا ازالہ کیا جائے۔ ۲۳۔ منصف مزاج غیر مسلم سکالروں کے انٹرویوز کے ذریعے نبی مکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے اخلاق و کردار کی وضاحت کی جائے اور غیر مسلم لوگوں کے ان اقوال کی نشر و اشاعت کا اہتمام کیا جائے جن میں انھوں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی تعریف و مدح سرائی کی ہے۔ ۲۴۔ مختلف فورمز اور سمپوزیمز کا انعقاد کیا جائے اور سیرت نگاری [مضامین و مقالات، کتب و رسائل] پر انعامی مقابلے کروائے جائیں۔ ۲۵۔ اخبارات کے چیف ایڈیٹرز اور ٹی وی سیٹلائیٹ چینلز کے کار پردازوں کو یہ تجاویز پیش کی جائیں کہ وہ سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم کے بارے میں خصوصی تحریریں اور پروگرامز پیش کرنے کا اہتمام کریں۔ ۲۶۔ آڈیو، ویڈیو، سیڈیز اور مختلف قسم کے پروگرامز تیار کرنے والے اداروں کو اس بات کی ترغیب دلائی جائے کہ وہ خوبصورت اور جاذب و دلکش انداز سے سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم کو دنیا کے سامنے پیش کریں۔ ۶۔ دعوتی و خیراتی اداروں کی سطح پر: ۲۷۔ ملکی و عالمی سطح پر لگائی جانے والی نمائشوں میں خصائصِ مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم پر مبنی کتب اور آڈیو، ویڈیو کیسٹس و سیڈیز کی نمائش کا خصوصی اہتمام کیا جائے۔ ۲۸۔ سنت و سیرتِ رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت پر سالانہ ایک انتہائی معیاری و اعلیٰ
Flag Counter