Maktaba Wahhabi

192 - 338
کرنا ضروری ہے جس میں سارے گھر والے شرکت کریں۔ ۷۔ بچوں کو نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے ثابت شُدہ مسنون و ماثور اذکار و دعائیں یاد کروائی جائیں اور انھیں اخلاق و اعمالِ مسنونہ کا عادی بنایا جائے۔ ۳۔ تعلیمی اداروں کی سطح پر: ۸۔ تعلیمی اداروں میں سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم پر مشتمل ایک لازمی مضمون کا اضافہ کیا جائے اور اس موضوع پر خصوصی لیکچرز کا اہتمام کیا جائے۔ ۹۔ مغربی ممالک کی یونیورسٹیوں میں سیرت چیئرز قائم کروانے کے لیے ہر ممکن کوشش اور تعاون کیا جائے۔ ۱۰۔ سیرت کے موضوع پر لکھی گئی کتب و رسائل کو عام کیا جائے اور ان کے مؤلفین کی حوصلہ افزائی کی جائے تاکہ نئے لوگ بھی آگے بڑھیں۔ نیز پی ۔ ایچ۔ڈی کے مقالات میں سیرت نگاری کو خاص اہمیت دی جائے۔ ۱۱۔ مدارس و جامعات [سکولوں، کالجوں اور یونیورسٹیوں ]میں سیرت نمائشیں لگائی جائیں اور طلبہ و عوام کو سیرت کے تمام گوشوں سے روشناس کروایا جائے۔اور لائبریریوں میں سیرت سے متعلقہ زیادہ سے زیادہ کتب کے لیے باقاعدہ ایک کارنر مخصوص کیا جائے۔ ۱۲۔ سیرت انسائیکلوپیڈیا تیار کروایا جائے اور اسے مختلف زبانوں میں ترجمہ کرکے عام کیاجائے۔ ۱۳۔ طلبا و طالبات میں ہر سال ملکی و عالمی سطح پر مقالہ نویسی کا ایک مقابلہ کروایا جائے جس میں سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم کے سب سے بہترین مقالات پر قیمتی انعامات کا اعلان ہو۔
Flag Counter