Maktaba Wahhabi

195 - 338
ایوارڈ دیا جائے۔ ۲۹۔ مختلف زبانوں میں لکھی گئی کتبِ سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم کی طباعت اور نشر و اشاعت کا اہتمام کیا جائے اور انھیں دنیا کی تمام پبلک و سکول اور کالج و یونیورسٹی لائبریریز تک پہنچایا جائے۔ ۳۰۔ ایک ہفت روزہ، ماہنامہ یا سہ ماہی مجلہ نکالیں جو صرف نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت کے مختلف پہلؤوں کو اجاگر کرنے کا اہتمام کرے۔ ۳۱۔ نصرتِ مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے ایک مخصوص فنڈ قائم کیا جائے جس سے کتبِ سیرت کی تالیف و ترجمہ اور انٹرنیٹ پر ویب سائیٹس کھولنے والے لوگوں کا بھرپور تعاون و حوصلہ افزائی کی جائے۔ 7۔انٹرنیٹ پر کام کرنے والوں کی سطح پر: ۳۲۔ دینِ اسلام کے محاسن و امتیازات اور تمام انبیاء علیہم السلام کے ادب و احترام کو نمایاں کرنے والا ایک گروپ تیار کیا جائے۔ ۳۳۔ غیر مسلموں سے مذاکرات اور ڈائیلاگ کے ذریعے سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم کو عام کیا جائے اور ان کی غلط فہمیوں کو دور کیا جائے اور انھیں دینِ اسلام اور نبی اسلام کے بارے میں سٹڈی و مطالعہ کی دعوت دی جائے۔ ۳۴۔ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت و عفت سے متعلقہ ای میلز کی ترسیل پر خصوصی توجہ دی جائے۔ ۸۔ اہلِ ثروت ومخیر حضرات اور حکومتی سطح پر: ۳۵۔ سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم سے متعلق تمام سرگرمیوں کا بھرپور مادی و معنوی تعاون کیا جائے۔ ۳۶۔ انگلش اور دیگر زبانوں میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم اور اسلام کے بارے میں کام کرنے والے ریڈیو،ٹی وی سٹیشنز، سیٹلائیٹ چینلز اور اخبارات کا اجرا کیا جائے۔
Flag Counter