Maktaba Wahhabi

77 - 322
ہوں، کہ وہ اپنے دستِ (مبارک کے اشارے) سے (مردوں کو) بٹھا رہے ہیں۔ پھر لوگوں (کی صفوں) کو چیرتے ہوئے خواتین کے پاس پہنچے اور بلال ۔ رضی اللہ عنہ ۔ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے ہمراہ تھے۔ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے (یہ آیت) تلاوت کی: { ٰٓیاََیُّہَا النَّبِیُّ اِِذَا جَائَکَ الْمُؤْمِنَاتُ یُبَایِعْنَکَ} آخر آیت تک۔ اس کی تلاوت سے فارغ ہونے کے بعد فرمایا: ’’آنْتُنَّ عَلٰی ذٰلِکَ؟‘‘ ’’کیا تم ان باتوں پر قائم ہو؟‘‘ ان میں سے ایک خاتون نے عرض کیا، اس کے سوا اور کوئی عورت نہ بولی: ’’نَعَمْ۔‘‘[1]’’جی ہاں۔‘‘ د: امام بخاری نے حضرت عبادہ بن صامت رضی اللہ عنہ سے روایت نقل کی ہے، کہ بے شک رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے گرد آپ کے صحابہ کی ایک جماعت تھی: ’’بَایِعُوْنِيْ عَلٰی أَنْ لَّا تُشْرِکُوْا بِاللّٰہِ شَیْئًا، وَلَا تَسْرِقُوْا، وَلَا تَزْنُوْا، وَلَا تَقْتُلُوْا أَوْلَادَکُمْ، وَلَا تَأْتُوْا بِبُہْتَانٍ تَفْتَرُوْنَہٗ بَیْنَ أَیْدِیْکُمْ وَأَرْجُلِکُمْ، وَلَا تَعْصُوْا فِيْ مَعْرُوْفٍ۔‘‘[2] ’’تم اس بات پر میری بیعت کرو، کہ تم اللہ تعالیٰ کے ساتھ کسی چیز کو شریک نہیں ٹھہراؤ گے اور نہ چوری کرو گے اور نہ زنا کرو گے اور نہ اپنی اولاد کو قتل کرو گے اور نہ اپنے ہاتھوں اور قدموں کے درمیان (یعنی اپنی طرف) سے بہتان باندھو گے اور نہ بھلائی کی بات میں میری نافرمانی کرو گے۔‘‘
Flag Counter