Maktaba Wahhabi

76 - 322
{ ٰٓیاََیُّہَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا اِِذَا جَائَکُمُ الْمُؤْمِنَاتُ مُہَاجِرَاتٍ فَامْتَحِنُوْہُنَّ} آیت کے آخر تک۔[1] کے ساتھ انھیں آزماتے تھے۔ عائشہ رضی اللہ عنہا نے بیان کیا: ’’فَمَنْ أَقَرَّ بِہٰذَا الشَرْطِ مِنَ الْمُؤْمِنَاتِ فَقَدْ أَقَرَّ بِالْمِحْنَۃِ۔ فَکَانَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلي اللّٰه عليه وسلم إِذَا أَقْرَرْنَ بِذٰلِکَ مِنْ قَوْلِہِنَّ، قَالَ لَہُنَّ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلي اللّٰه عليه وسلم : ’’اِنْطَلِقْنَ، فَقَدْ بَایَعْتُکُنَّ۔‘‘[2] ’’ایمان والی عورتوں میں سے جو کوئی [آیت میں مذکور باتوں پر مشتمل] اس شرط کا اقرار کرلیتی، تو وہ آزمائش میں پوری سمجھی جاتی۔ جب وہ خواتین اپنی زبان سے اس کا اقرار کرلیتیں، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ان سے فرماتے: ’’اب چلی جاؤ، یقینا میں نے تم سے بیعت لے لی ہے۔‘‘ ج: امام بخاری اور امام مسلم نے حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت نقل کی ہے، (کہ) انھوں نے بیان کیا: ’’میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم ، ابوبکر، عمر اور عثمان رضی اللہ عنہم کے ساتھ (عید) الفطر میں حاضر ہوا۔ وہ (سب) خطبہ سے پہلے نماز پڑھتے تھے، پھر خطبہ دیا جاتا تھا۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم تشریف لائے، گویا کہ میں اب بھی آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھ رہا
Flag Counter