Maktaba Wahhabi

41 - 322
V : بدکار عورت سے ملنے کی ممانعت: اس کے متعلق سفر یشوع بن سیراخ میں ہے: ’’بدکار عورت سے نہ ملو، تاکہ اس کے جال میں نہ پھنس جاؤ۔‘‘[1] اسی سفر میں یہ بھی لکھا ہے: ’’جو شخص بدکار عورتوں سے میل جول رکھے گا، وہ بے شرمی اور بے حیائی میں بڑھ جائے گا، گھن اور کیڑے اس کے وارث بنیں گے، بے شرم و بے حیا انسان کو بیخ و بن سے اُکھاڑ پھینکا جاتا ہے۔‘‘[2] VII: کاہنوں کے لیے بدکار عورتوں سے شادی کی ممانعت: کتاب [احبار] میں ہے: رب تعالیٰ نے موسیٰ علیہ السلام کو حکم دیا، کہ وہ کاہنوں کو یہ حکم دے دیں: ’’وہ کسی فاحشہ یا ناپاک عورت سے بیاہ نہ کریں اور نہ اُس عورت سے بیاہ کریں، جسے اُس کے شوہر نے طلاق دی ہو، کیونکہ کاہن اپنے خدا کے لیے مقدس ہے۔‘‘[3] اسی کتاب میں ہے: ’’اور وہ کنواری عورت سے بیاہ کرے۔ جو بیوہ یا مطلَّقہ یا ناپاک عورت یا فاحشہ ہو، اُن سے وہ بیاہ نہ کرے، بلکہ وہ اپنی ہی قوم کی کنواری کو بیاہ لے۔ اور وہ اپنے تخم کو اپنی قوم میں ناپاک نہ ٹھہرائے، کیونکہ میں خداوند ہوں، جو اسے مقدس کرتا ہوں۔‘‘[4]
Flag Counter