Maktaba Wahhabi

40 - 322
سے عشق آگ کی طرح بھڑک اُٹھتا ہے۔‘‘[1] تورات میں ہے: ’’بہت سے لوگ اجنبی عورت کے جمال کے باعث فتنہ میں مبتلا ہوگئے، جس کی وجہ سے رذالت ان کے حصہ میں آئی، کیونکہ عورتوں سے گفتگو آگ کی طرح بھڑکتی ہے۔‘‘[2] اس کے متعلق سفر یشوع بن سیراخ میں ہے: ’’کسی کے حسن و جمال پر نظر نہ جماؤ اور نہ عورتوں میں بیٹھو، کیونکہ کیڑوں سے کیڑا پیدا ہوتا ہے اور عورتوں سے خباثت۔‘‘[3] ایک دوسرے مقام پر ہے: ’’خاوند والی عورت کے پاس بالکل نہ بیٹھو، اس کے ساتھ مل کر تکیہ نہ لگاؤ، اس کے ساتھ مل کر شراب نہ پیو، تاکہ تمھارا نفس اس کی طرف مائل نہ ہوجائے اور اپنے دل کے سبب ہلاکت میں نہ گر جائے۔‘‘[4] اس سلسلے میں تورات میں ہے: ’’مغنّیہ سے اُلفت نہ کرو، تاکہ وہ اپنے ناز و نخرہ سے تمھیں شکار نہ کرے۔‘‘
Flag Counter