Maktaba Wahhabi

260 - 322
۳: پیٹرک جے۔ بوکینن (Patrick J.Buchanan) لکھتے ہیں: ’’جب تم بچوں کے بغیر جنسی خواہش پوری کرسکو گے، تو تم شادی کیوں کرو گے؟ یہ بات اب کیتھولیکی اٹلی پر اسی طرح صادق آتی ہے، جیسی کہ سیکولر برطانیہ پر۔‘‘[1] ۴: شادی کے حوالے سے امریکیوں کے رویہ کے متعلق جیمز پیٹرسن اور پیٹرکم اپنی تحقیقات کے نتائج بیان کرتے ہوئے لکھتے ہیں: ’’ہمارے انٹرویوز میں ایک بات واضح تھی، کہ مردوں اور عورتوں کی بہت قلیل تعداد باہمی (جنسی) تعلقات کے لیے شادی کے رواج میں یقین رکھتی ہے۔ آج کل محبت دوسرے ذرائع سے کی جاسکتی ہے۔ (شادی کے بغیر) اکٹھے رہنے نے امریکی لوگوں کی اکثریت (۵۰ فی صد سے زیادہ) کی تائید حاصل کرلی ہوئی ہے۔‘‘[2] پیٹرسن اور کم مزید تحریر کرتے ہیں: اب مردوں اور خواتین کی اکثریت کا پختہ اعتقاد ہے، کہ شادی سے قبل اکٹھے
Flag Counter