Maktaba Wahhabi

237 - 322
) کے اندازے کے مطابق دنیا میں Gonorrhoea کے سالانہ چھ کروڑ بیس لاکھ کیس ہوتے ہیں۔ مزید برآں اس کا علاج نہ کرنے کی صورت میں سنگین طویل المیعاد پیچیدگیاں پیدا ہوسکتی ہیں۔ علاوہ ازیں متاثرہ ماؤں کے ہاں جنم لینے والے بچوں کے امراضِ چشم میں مبتلا ہونے کا خطرہ ہوتا ہے، جو کہ بچوں کے اندھے پن تک ہوسکتا ہے۔[1] ’’تمام لوگ اس مرض کو آتشک کے مقابلے میں آسان اور معمولی سمجھتے ہیں، لیکن جب اس کے علاج کی طرف توجہ نہ دی جائے، تو اس سے خطرناک صورتِ حال کے پیدا ہونے یا صحت کے ہمیشہ کے لیے برباد ہوجانے کا اندیشہ ہوتا ہے۔‘‘[2] Thomos [3]) Paren نے تحریر کیا ہے: ’’یہ بچوں کے لیے فالج کی نسبت سو گنا زیادہ مہلک اور نقصان دہ ہے۔
Flag Counter