Maktaba Wahhabi

130 - 322
اسی بات کی تائید حضرت ابی بن کعب رضی اللہ عنہ کے اُس قول سے ہوتی ہے، جسے امام ابن حبان نے روایت کیا ہے۔ انھوں نے فرمایا: ’’کَانَتْ سُوْرَۃُ الْأَحْزَابِ تُوَازِيْ سُوْرَۃَ الْبَقَرَۃِ، فَکَانَ فِیْہَا: ’’اَلشَّیْخُ وَالشَّیْخَۃُ إِذَا زَنَیَا فَارْجُمُوْھُمَا اَلْبَتَّۃَ۔‘‘[1] ’’سورۃ الاحزاب سورۃ البقرہ کے مساوی تھی۔ اس میں تھا: [ترجمہ: شادی شدہ مرد اور شادی شدہ عورت جب زنا کریں، تو یقینا ان دونوں کو سنگسار کردو۔] ۳: آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے متعدد احادیث میں شادی شدہ بدکاری کرنے والے لوگوں کی سزا [رجم] بیان فرمائی۔ مذکورہ بالا روایات میں سے نمبر ۳ اور نمبر ۴ ایسی ہی احادیث میں سے ہیں۔ امام بخاری نے حدیث نمبر ۳ درجِ ذیل عنوان والے باب میں روایت کی ہے: [بَابٌ لِلْعَاھِرِ الْحَجَرُ] [زنا کرنے والے کے لیے پتھروں کی سزا ہونے کے متعلق باب] ۴: آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے اسلم قبیلے کے شادی شدہ زنا کرنے والے شخص کو سنگسار کرنے کا حکم دیا، جیسا کہ حدیث نمبر۵ میں اس کا بیان ہے۔ اسی طرح آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے جہینہ قبیلہ کی ایک عورت اور اپنے خاوند کے ہاں مزدوری کرنے والے شخص کے ساتھ بدکاری کرنے والی عورت کو رجم کرنے کا حکم دیا۔[2]
Flag Counter