Maktaba Wahhabi

95 - 184
نوواں مقالہ : بعض شرکیہ امور پرردّ ۱: غیراللہ کی عبادت بجا لانا: جیساکہ فرمان الٰہی ہے: ﴿ وَمَنْ یَّدْعُ مَعَ اللّٰہِ اِلٰھًا اٰخَرَ لَا بُرْہَانَ لَہٗ بِہٖ فَاِنَّمَا حِسَابُہٗ عِنْدَ رَبِّہٖ اِنَّہٗ لَا یُفْلِحُ الْکٰفِرُوْنَ﴾۔[المؤمنون:117] ’’اور جو شخص اﷲکے ساتھ کسی دوسرے کوپکارے جس کی کوئی دلیل اس کے پاس نہیں ہے تو اس کا حساب اس کے رب پر ہے ۔بیشک کافر لوگ نجات سے محروم ہیں ۔‘‘ ۲:غیراللہ کے نام پر ذبح کرنا: ذبح کرنا عبادت کاکام ہے۔غیر اللہ کے لیے ذبح کرنا جائز نہیں ۔اصل میں ذبح کی تین اقسام ہیں : ۱۔ مشروع ذبح ۔ ۲۔ مباح ذبح ۔ ۳۔ شرکیہ ذبح۔ ۱۔ مشروع ذبح : مثال کے طور پر: أ۔ قربانی ۔ ب۔ اللہ کے لیے نذر [منت] کا جانور ذبح کرنا۔ ج۔ حج کی قربانی۔ د۔ حج میں فدیہ کا جانور ۔ ھ۔بچے کی طرف سے عقیقہ ۔ و۔ قربت الٰہی کے لیے صدقہ ۔ یہ ذبح عبادت کا کام ہے۔ جس کی وجہ سے اجر ملے گا۔ ۲۔ مباح ذبح: مثال کے طور پر:
Flag Counter