Maktaba Wahhabi

87 - 184
آٹھواں مقالہ : شرک اکبر کی اقسام شرک اکبر کی چار اقسام ہیں : أ:عبادت میں شرک : بعض وہ کام جو اللہ تعالیٰ کے لیے خاص ہیں جن کے کرنے سے اللہ تعالیٰ راضی ہوتے ہیں اور ان افعال کے کیے جانے کو پسند کرتے ہیں ان کو عبادات کہتے ہے۔جیسے سجدہ کرنا، رکوع کرنا اور ہاتھ جوڑ کر ان کے سامنے کھڑا ہونا اس کے نام کا روزہ رکھنا ، مشکل میں پکارنا اس کے گھر کی طرف چل کر جانا یہ سب امور عبادت اور اللہ تعالیٰ کے لیے خاص ہیں ۔ ان کا کسی اور کے لیے کرنا شرک ہے ۔ اسی چیز کی دعوت تمام انبیاء نے دی ہے ۔ فرمان الٰہی ہے : ﴿وَلَقَدْ بَعَثْنَا فِیْ کُلِّ أُمَّۃٍ رَّسُولًا أَنِ اعْبُدُواْ اللّہَ وَاجْتَنِبُواْ الطَّاغُوتَ﴾ ’’ اور تحقیق ہم نے ہر امت میں رسول بھیجا کہ اللہ کی بندگی کرواور طاغوت سے بچ کر رہو ۔‘‘ اور ارشاد فرمایا : ﴿وَمَا أَرْسَلْنَا مِن قَبْلِکَ مِن رَّسُولٍ إِلَّا نُوحِیْ إِلَیْہِ أَنَّہُ لَا إِلَہَ إِلَّا أَنَا فَاعْبُدُونِ﴾ [ انبیاء25] ’’ اور ہم نے آپ سے پہلے کوئی رسول نہیں بھیجا مگر اس کی طرف وحی کرتے تھے کہ بیشک میرے علاوہ کوئی معبودبرحق نہیں ہے پس میری ہی بندگی کرو۔‘‘ ب: روز مرہ کے کاموں میں شرک: جیساکہ مصیبت کے وقت غیر اللہ کی نذر ماننا ، کام شروع کرتے وقت کسی غیر اللہ کا نام لینا اور اس سے مدد چاہنا ، اس کے نام کے
Flag Counter