Maktaba Wahhabi

92 - 184
قُلْتُ بَلیٰ ۔ قَالَ: (( فَتِلْکَ عِبَادَتُہُمْ۔)) [رواہ الترمذی] ’’ یارسول صلی اللہ علیہ وسلم !ہم اپنے اپنے پادریوں اور راہبوں کی عبادت نہیں کرتے تھے تو رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:کیاتم ان راہبوں کے حرام وحلال کو قبول نہیں کرتے تھے۔ اور اﷲتعالیٰ کے حرام وحلال کردہ چیزوں کے برخلاف ان کا حکم نہیں مانتے تھے۔ تو میں نے کہا: ہاں یہ بات تو تھی۔ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’ یہی تو ان کی عباد ت کرناتھی۔‘‘ د : محبت میں شرک: . اس کی دلیل اللہ تعالیٰ کا یہ فرمان ہے : ﴿وَ مِنَ النَّاسِ مَنْ یَّتَّخِذُ مِنْ دُوْنِ اللّٰہِ اَنْدَادًا یُّحِبُّوْنَہُمْ کَحُبِّ اللّٰہِ﴾ [التوبۃ۳۱] ’’بعض لوگ ایسے بھی ہیں جو اللہ تعالیٰ کے شریک اوروں کو ٹھہرا کر ان سے ایسی محبت رکھتے ہیں ، جیسی محبت اللہ سے ہونی چاہیے۔‘‘ شرک سے بچنے کی مفیددعا: حضرت ابوموسیٰ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں : رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’ اے لوگو! شرک سے بچ کر رہو ، بیشک یہ چیونٹی کی چال سے زیادہ مخفی ہوتا ہے۔‘‘ پھرایک انسان نے آپ سے عرض کیا : ’’ یارسول اللہ ! جب یہ چیونٹی کی چال سے زیادہ مخفی ہے تو ہم اس سے کیسے بچ سکتے ہیں ؟۔تو آپ نے فرمایا : ’’ تم یوں کہا کرو: ((اَللّٰہُمَ إِنَّا نَعُوذُ بِکَ مِنْ أَنْ أُشْرِکَ بِکَ شَئْیاً نَعْلَمُہٗ وَنَسْتَغْفِرُکَ لِمَا لَا نَعْلَمُہٗ۔)) [رواہ أحمد و حسنہ الالبانی رحمہما اللّٰہ ] ’’اے اللہ ! ہم تیری پناہ مانگتے ہیں کہ ہم جانتے ہوئے تیرے ساتھ شرک کا ارتکاب کریں ، اور اس جس چیز کو ہم نہیں جانتے اس پر تیری مغفرت کے طلب
Flag Counter