دوسرا مقالہ:
مقصد تخلیق انسانیتاے بھائی! اللہ تعالیٰ آپ پر رحمت کریں !جان لیجیے کہ:جن وانس کی تخلیق کی غرض وغایت ہی اللہ تعالیٰ کی توحیدبجالاناہے۔فرمان الٰہی ہے:﴿وَمَا خَلَقْتُ الْجِنَّ وَالْاِنْسَ اِلَّا لِیَعْبُدُوْنِ﴾ [الذاریات56]’’میں نے جنات اورانسانوں کو صرف اپنی عبادت کے لیے پیدا کیا ہے ۔‘‘اہل علم اسکی تفسیر میں لکھتے ہیں :عبادت سے مراد توحید کا اقرار کرناہے ۔اللہ تعالیٰ نے اپنے بندوں کو توحید کے اقرار کرنے کا حکم دیا اور اپنی عبادت میں ذرہ برابر شریک کرنے سے منع کیا ہے۔تمام انبیاء و رسل کو جو سب سے بڑا کام دیا گیاتھا وہ صرف ایک اللہ تعالیٰ کی عبادت کاحکم کرنا (توحید بجالانا) اور غیر اﷲکی عبادت سے منع کرناتھا ۔ جیساکہ اللہ تعالیٰ نے فرمایاہے:﴿وَمَآ اَرْسَلْنَا مِنْ قَبْلِکَ مِنْ رَّسُوْلٍ اِلَّا نُوْحِیْ اِلَیْہِ اَنَّہٗ لَآ اِلٰہَ اِلَّا اَنَا فَاعْبُدُوْنِ﴾ [الانبیاء]’’آپ سے پہلے جو بھی رسول ہم نے بھیجااس کی طرف وحی کرتے تھے کہ میرے سوا کوئی معبود ِ برحق نہیں پس ہی میری عبادت کرو۔‘‘اور جیساکہ فرمان الٰہی ہے :﴿وَلَقَدْ بَعَثْنَا فِیْ کُلِّ اُمَّۃٍ رَّسُوْلًا اَنِ اعْبُدُوا اللّٰہَ وَ اجْتَنِبُوا الطَّاغُوْتَ ﴾ [النحل:36]’’ہم نے ہر امت میں رسول بھیجا کہ صرف اللہ تعالیٰ کی عبادت کرو اور اس کے سواتمام معبودوں سے اجتناب کرو۔‘‘